Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

صومالی لینڈ میں اسرائیلی نمائندے کی تعیناتی، مسلم دنیا میں غم و غصہ

ریاض (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) سعودی عرب، مصر، صومالیہ، سوڈان، لیبیا، بنگلہ دیش، الجزائر، فلسطین، ترکیہ اور انڈونیشیا کے وزرائے خارجہ نے نام نہاد صومالی لینڈ میں اسرائیل کی جانب سے سفارتی ایلچی کی تقرری کے اعلان کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ان وزرائے خارجہ نے اسے وفاقی جمہوریہ صومالیہ کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
وزرائے خارجہ نے ایک مشترکہ بیان میں ریاستوں کی وحدت کو متاثر کرنے یا ان کی خودمختاری کو کم کرنے والے تمام یک طرفہ اقدامات کو مکمل طور پر مسترد کردیا اور کہا کہ صومالیہ کی وحدت، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی غیر متزلزل حمایت کی جائے گی۔ صومالی ریاست کے ان جائز اداروں کی حمایت کی جائے گی جو صومالی عوام کی مرضی کے واحد ترجمان ہیں۔

دس ملکوں کے وزرائے خارجہ نے اپنے مشترکہ بیان میں اس بات پر بھی زور دیا کہ اس طرح کے اقدامات بین الاقوامی قانون کے اصولوں، اقوام متحدہ کے چارٹر اور افریقی یونین کے تاسیسی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ یہ ایک خطرناک مثال ہے جو ہارن آف افریقہ کے خطے میں استحکام کو سبوتاژ کرے گی اور اس کے مجموعی طور پر علاقائی امن و سلامتی پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔
صومالیہ نے اسرائیلی وزارت خارجہ کی جانب سے صومالیہ کے شمال مغربی علاقے یا جسے صومالی لینڈ کہا جاتا ہے میں سفارتی نمائندہ مقرر کرنے کے حالیہ اعلان کی شدید مذمت کی ہے۔ صومالی وزارت خارجہ نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات جاری کردہ ایک پریس بیان میں کہا کہ یہ اقدام صومالیہ کی خودمختاری، وحدت اور علاقائی سالمیت کی صریح خلاف ورزی ہے۔ یہ بین الاقوامی قانون کے قواعد بشمول اقوام متحدہ کے چارٹر، افریقی یونین کے تاسیسی اصولوں، عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم کے اصولوں سے متصادم ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan