Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

نابلس کے جنوب میں آباد کاروں کا ایمبولینس پر وحشیانہ حملہ، گاڑی تباہ

نابلس – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کے جنوب میں واقع زعترہ چوکی کے قریب یہودی آباد کاروں نے ایک ایمبولینس کو اپنے وحشیانہ حملے کا نشانہ بنایا۔

ایمبولینس افسر بشار قریوتی نے وضاحت کی کہ قریوت ایمبولینس جب جبل صبیح پر واقع ’آویٹار‘ چوکی کے قریب سے ہسپتال کی طرف جا رہی تھی تو آباد کاروں کے ایک گروہ نے اس پر گھات لگا کر حملہ کر دیا اور سنگ باری کی۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ حملہ آور نقاب پوش تھے اور انہوں نے ایک جیسی وردیاں پہن رکھی تھیں، انہوں نے دیدہ دانستہ طور پر ایمبولینس کے فرنٹ شیشے کو توڑ دیا تاکہ ایمبولینس کے عملے کو نشانہ بنا سکیں۔

اسی تناظر میں مزاحمتِ دیوار اور بستیوں کے امور کی اتھارٹی نے رپورٹ کیا ہے کہ قابض صہیونی فوج اور آباد کاروں نے گذشتہ ماہ مارچ سنہ 2026ء کے دوران مغربی کنارے میں فلسطینیوں اور ان کی املاک کے خلاف 1819 حملے کیے۔

اتھارٹی نے بتایا کہ ان حملوں میں سے 497 کی ذمہ داری براہِ راست یہودی آباد کاروں پر عائد ہوتی ہے، جن میں سے سب سے زیادہ واقعات نابلس گورنری میں 113 حملے، الخلیل میں 110 حملے اور رام اللہ و البیرہ میں 90 حملے ریکارڈ کیے گئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan