Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

طوفان الاقصیٰ کے دوران سرايا القدس کے 20 کمانڈرز شہید

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی جہاد کے عسکری ونگ سرايا القدس نے اپنے 20 اہم فیلڈ کمانڈرز کی شہادت کا اعلان کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ تمام مجاہدین معرکہ طوفان الاقصیٰ کے مختلف مراحل میں غاصب دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے۔

ایک خصوصی بیان میں وضاحت کی گئی کہ ان شہداء کو قادہ الاختصاصات العسكرية یعنی عسکری شعبہ جات کے کمانڈرز کا لقب دیا گیا ہے، جو ان کی تنظیمی رتبوں اور ان مخصوص عسکری ذمہ داریوں کی نشاندہی کرتا ہے جو وہ اپنی تنظیم کے ڈھانچے میں سرانجام دے رہے تھے۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ ان جری کمانڈرز نے مختلف عسکری شعبوں میں قیادت کے فرائض سنبھال رکھے تھے، جن میں عسکری ترقی و تیاری کے یونٹس، راکٹ یونٹ، ایلیٹ یونٹس، نشانہ باز (قناص) دستے، سکیورٹی معلومات اور عسکری مواصلات کے شعبے شامل ہیں۔

سرايا القدس کے مطابق ان شہداء نے مزاحمت کی عسکری صلاحیتوں کو جلا بخشنے، جنگی منصوبوں کی تیاری اور میدان کارزار میں کارروائیوں کی عملی ترتیب میں کلیدی کردار ادا کیا، جبکہ ان کی شہادت غاصب صہیونی دشمن کی جانب سے عسکری کیڈرز کو مسلسل نشانہ بنانے کی اس پالیسی کا حصہ ہے جس کا مقصد فلسطینیوں کی نسل کشی اور ان کے دفاع کو کمزور کرنا ہے۔

بیان میں ان کی شہادت کے وقت یا مقام کی قطعی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں بلکہ صرف اتنا بتایا گیا ہے کہ یہ شہادتیں غزہ کی پٹی میں جاری طوفان الاقصیٰ کی عسکری کارروائیوں کے دوران پیش آئیں۔

یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب غزہ کی پٹی میں معرکہ طوفان الاقصیٰ کے آغاز سے اب تک شدید عسکری تصادم اور صہیونی سفاکیت کا سلسلہ جاری ہے، جس کے وسیع پیمانے پر انسانی اور سکیورٹی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

دوسری جانب غزہ میں وزارت صحت نے ہولناک اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اکتوبر سنہ 2023ء سے جاری اس وحشیانہ جنگ میں اب تک شہداء کی مجموعی تعداد 72550 سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران مزید آٹھ لاشیں غزہ کی پٹی کے مختلف ہسپتالوں میں لائی گئی ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan