Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

لبنان پر مسلط جنگ، شہداء کی مجموعی تعداد 2196 تک جا پہنچ گئی

بیروت – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) لبنانی وزارت صحت نے گذشتہ 2 مارچ سے ملک پر جاری قابض اسرائیل کی وحشیانہ جنگ کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شہداء کی مجموعی تعداد 2196 ہو گئی ہے جبکہ 7185 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق جبل لبنان میں الشوف کے علاقے میں واقع قصبے السعدیات پر قابض اسرائیل کے فضائی حملے میں ایک لڑکی شہید اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

اسی تناظر میں عبرانی اخبار ہارٹز نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ قابض اسرائیلی فوج کو ایسی ہدایات موصول ہوئی ہیں جن میں اسے شام سات بجے سے آدھی رات کے درمیان کسی بھی وقت شروع ہونے والی ممکنہ جنگ بندی کے لیے تیار رہنے کو کہا گیا ہے۔

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لبنان اور قابض اسرائیل کے درمیان سیز فائر کے معاہدے تک پہنچنے کا اعلان کیا ہے، جس پر عمل درآمد منگل کی شام پانچ بجے (امریکہ کے مشرقی ساحلی وقت کے مطابق) شروع ہوگا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے لبنانی صدر جوزف عون اور قابض اسرائیلی ریاست کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو کے ساتھ بہترین گفتگو کی ہے۔ انہوں نے اشارہ کیا کہ دونوں فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان امن کے قیام کی جانب پیش رفت پر اتفاق کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ حالیہ دنوں میں واشنطن کی قیادت میں ہونے والی بھرپور سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے جس کا مقصد لبنانی محاذ پر کشیدگی کو کم کرنا اور فوجی کارروائیوں کو روکنا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan