سنہ 1948ء کو قبضہ میں لیے گئے فلسطینی علاقوں میں تحریک اسلامی کے نائب صدر شیخ کمال خطیب نے صہیونی گھناؤنے منصوبے کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ رائد صلاح کی ایالون جیل منتقلی کے احکامات کا مقصد اس عقوبت خانے میں ان کو قتل کرنا ہے۔ کمال خطیب کا کہنا ہے کہ ’’ایالون‘‘ جیل کی وہ بیرک جس میں یہودی جرائم پیشہ افراد رکھے جاتے ہیں، شیخ رائد صلاح کو اس میں منتقل کرنے کا مقصد ان کو قتل کرنے کی راہ ہموار کرنا ہے۔ شاباک تنظیم کے صہیونی چاہتے ہیں کہ مئی کے اواخر میں فریڈم فلوٹیلا پر جارحیت کے دوران ان کو قتل کرنے کی کوشش والا منظر نامہ دہرایا جائے، یہودی کریمنل بیرک میں ان کی منتقلی سے شاباک ان کے قتل کو آسان بنانا چاہتی ہے۔ خطیب نے کہا کہ سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں تحریک اسلامی کے سربراہ نے پانچ ماہ قید کی سزا کی معافی کے بدلے صہیونی تنظیموں میں کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی عدالت کی جانب سے ان کے خلاف صادر کیا گیا فیصلہ اس لیے انتہائی ظالمانہ ہے کیونکہ انہوں نے صہیونی حملوں سے دفاع کرتے ہوئے پولیس اہلکار پر حملہ کیا تھا جس کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا۔