Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیل کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہيں دیں گے،سعودی عرب

palestine_foundation_pakistan_saudia-arabia-flag11

صیہونی حکومت کی بدنام زمانہ جاسوس تنظیم موساد کے سربراہ نے سعودی حکام سے ملاقات کر کے انہیں ایران کے خلاف اکسانے کی کوشش کی ہے۔اطلاعات کے مطابق صیہونی جاسوس سرغنے نے سعودی حکام کے ساتھ ایران پر اسرائيل کے ممکنہ حملوں کے بارے میں بھی گفتگو کی ہے۔ پریس ٹی وی کے مطابق ورلڈ نیٹ ڈیلی ویب سائٹ نے سعودی حکام کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی جاسوس تنظیم موساد کے سرغنے مئیر دوگان نے حالیہ ہفتوں میں سعودی عرب کے حکام سے ملاقات کی ہے۔اس رپورٹ میں آیا ہے کہ صیہونی حکومت ایران پر حملے کرنے کے لئے سعودی عرب کی فضا سے استفادہ کرنا چاہتی ہے،اور اس بارے میں سعودی حکام کی رضامندی حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ دراین اثنا اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع بریگيڈیر احمد وحیدی نے سعودی حکام کے ساتھ موساد کے سرغنے کی ملاقات پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران پر صیہونی حکومت کی کسی بھی قسم کی جارحیت اس غاصب حکومت کے خاتمے کا سبب بنے گي۔ادھر امریکی وزارت جنگ پنٹاگون کے آگاہ ذریعے نے حال ہی میں ٹائمز سے گفتگو میں کہا تھا کہ اسرائیل نے سعودی عرب کی فضائي حدود بالخصوص شمالی فضائي حدود سے استفادہ کرنے کی اجازت لے لی ہے۔ سعودی عرب کے وزیر خارجہ سعود الفیصل نے ان دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اس بات کی ہرگز اجازت نہيں دے گا کہ کوئي ملک اور حکومت سعودی قلمرو کو استعمال کر کے دوسرے ملک اور قوم پرحملہ کرے۔سعودی الفیصل نے کہا کہ یہ بات خاص طور سے صیہونی حکومت کے لئے کہی جا رہی ہے،کیونکہ سعودی عرب نے صیہونی حکومت کے ساتھ مکمل طرح سے تعلقات منقطع کر لئے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan