Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

اسرائیلی فضائی حملہ، غزہ کی الرمال کالونی میں ایک فلسطینی شہید، متعدد زخمی

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ شہر کے مغرب میں واقع الرمال کالونی میں داؤد ٹاور کے قریب قابض اسرائیلی طیاروں کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں پیر کی شام ایک شہری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

ہمارے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ غزہ شہر کے مغرب میں حی الرمال کے علاقے میں داؤد ٹاور کے قریب ایک کیفے کو قابض اسرائیلی طیاروں نے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں شہری اسلام ہشام قنیطہ جامِ شہادت نوش کر گئے جبکہ کئی دیگر افراد زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

قابض اسرائیل اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے ساتھ طے پانے والے سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں کر رہا ہے جس کے نتیجے میں گذشتہ اکتوبر سے اب تک 754 شہری شہید اور 2100 دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔

اس سے قبل غزہ کی پٹی میں وزارت صحت نے اعلان کیا تھا کہ سات اکتوبر سنہ 2023ء سے جاری قابض اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت اور نسل کشی کے نتیجے میں شہدا کی مجموعی تعداد 72,333 تک پہنچ گئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 172,202 ہو چکی ہے۔

وزارت صحت نے اس جانب بھی اشارہ کیا کہ ہزاروں متاثرین اب بھی ملبے تلے اور سڑکوں پر پڑے ہوئے ہیں کیونکہ قابض دشمن کی سفاکیت اور مسلسل بمباری کے باعث شہری دفاع اور امدادی ٹیموں کے لیے ان تک پہنچنا انتہائی دشوار ہو چکا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan