Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مقام براق کے اسلامی آثار کا خاتمہ یہودیانے کی طرف پیش رفت ہے: بیتاوی

palestine_foundation_pakistan_sheikh-hamed-al-beitawi-mp-the-head-of-the-association-of-palestinian-religious-scholars

فلسطین کی مجلس قانون ساز کے رکن شیخ حامد بیتاوی نے کہا ہے کہ دیوار براق کے اسلامی آثار کو ختم کرنے کا یہودی منصوبہ بھی مقبوضہ بیت المقدس کو یہودی رنگ میں رنگنے کے ناپاک عزائم کا ہی ایک حصہ ہے۔ مسجد اقصی کے خطیب فلسطینی علماء رابطہ کمیٹی کےسربراہ بیتاوی کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کا مقصد مسجد اقصی کےجنوبی کھلے صحن کو اکھاڑ کر دیوار براق کی اسلامی نشانیوں کو ختم کرنا اور اس کی جگہ یہودی عمارتیں تعمیر کرنا ہے۔ صہیونیوں کی جانب سے جاری جنگ میں حالیہ عرصے میں شدت آ گئی ہے۔ بیت المقدس کے رہائشیوں کے گھروں کو منہدم کرنا، شہر کی اسلامی شناخت ختم کرنا، شہریوں کے گھروں کو گرانا، فلسطینی کالونیوں کو ان کے اصل رہائشیوں سے پاک کرنا، فعال فلسطینی رہنماؤں کو القدس سے شہربدر کرنا سب اسی منصوبے کا حصہ ہیں۔بیتاوی نے فلسطینی قوم سے القدس کے اس بابرکت شہر کی مقدس نشانیوں کو مٹانے کے اس منصوبے کے اگے بند باندھنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے قوم سے اسرائیل اور اس کے یہودیانے کے منصوبوں کے خلاف متحد ہونے کی اپیل کی، انہوں نے عرب اور اسلامی دنیا کے تمام حکمرانوں اور عوام سے مسجد اقصی اور بیت المقدس کی مدد کے لیے کردار ادا کرنے کی اپیل بھی کی۔ اپنے بیان کے آخر میں بیتاوی نے اسرائیل کے ساتھ ہر طرح کے بے سود مذاکرات کو فی الفور ختم کرنے کے ساتھ ساتھ کہا کہ اسرائیل ان مذاکرات کو اپنے جرائم کی پردہ پوشی کے لیے استعمال کر رہا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan