Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

خالد مشعل کی ترک وزیر خارجہ سے ملاقات، فلسطینی مصالحت پر گفتگو

palestine_foundation_pakistan_khaled-mishaal-the-political-bureau-chairman-of-hamas55

ترکی کے وزیر خارجہ احمد دا=د اوگلو نے اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ خالد مشعل سے دمشق میں ملاقات کی۔ دوران ملاقات فلسطینی مصالحت اور محاصرے کے خاتمے پر بات چیت کی گئی۔ ترکی کی قومی نیوز ایجنسی کے مطابق ملاقات کا اہتمام ترکی کے سرکاری اہلکاروں کی حماس اور فتح کے مابین قربت بڑھانے کی کوششوں کے ضمن میں کیا گیا تھا۔ اس دوران مشرق وسطی میں امن عمل پر بھی زیر بحث آیا۔ ملاقات میں حماس کے سیاسی بیورو کے متعدد قائدین شریک تھے جنہوں نے غزہ کی پٹی کا محاصرہ توڑنے، فلسطینی مصالحت اور فلسطینی مسئلہ پر وقوع پذیر ہونے والی نئی پیش رفتوں پر اپنا موقف واضح کیا۔ اس موقع پر اوگلو نے ترکی کی جانب سے غزہ کی پٹی کا محاصرہ توڑنے کے لیے ہر قسم کی مدد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ترکی فریڈم فلوٹیلا پر صہیونی جارحیت کے نتیجے میں شہید اور زخمی ہونے والے رضاکاروں کے معاملے پر اسرائیل سے معذرت کرنے اور سانحے کی آزادانہ تحقیق کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کے مطالبات جاری رکھے گا۔ مشعل نے واضح کیا کہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی جانب سے یہودی آبادکاری میں شدت آئی ہے اور اس کی جانب سے القدس کو یہودی رنگ میں رنگنے اور یہاں کے رہائشیوں کو دربدر کرنے کی پالیسی بھی زور پکڑ چکی ہے۔ مشعل نے مسئلہ فلسطین کی حمایت میں ترکی اور وزیراعظم رجب طیب ایردوان کی جدوجہد کو سراہا اور کہا کہ غزہ کے 15 لاکھ محصورین کے لیے امداد لے کر جانے والے ترکی کے بحری جہاز فریڈم فلوٹیلا پر اسرائیلی قتل عام کے متعلق ترکی کے مطالبات درست اور جائز ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan