Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

بیت المقدس کے قدیم قبرستان پر مجسٹریٹ عدالت کی عمارت کا صہیونی منصوبہ

palestine_foundation_pakistan_mamunallah-cemetery-in-occupied-jerusalem1

مسجد اقصیٰ کی تعمیر و مرمت اورتحفظ کے ذمہ دار ادارے”اقصیٰ فاٶنڈیشن و ٹرسٹ” نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل بیت المقدس کے واحد وسیع تاریخی قبرستان”مامن اللہ” میں مسلمانوں کی قبریں مسمار کر کے ان کی جگہ”کورٹس کمپاٶنڈ” تعمیر کرنا چاہتا ہے. اس کمپاٶنڈ میں وکلا اور ججوں کی رہائش کے علاوہ وکلا کا ایک تربیتی مرکز اور مجسٹریٹ عدالت کی عمارتس بھی شامل ہو گی.
اقصیٰ فاٶنڈیشن کی جانب سے جاری ایک تازہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ مامن اللہ قبرستان گذشتہ 62 سال سے یہودیوں کے حملوں اور دست برد کا شکار ہے. اب تک اس تاریخی قبرستان کے مختلف حصوں میں قبروں کو مسمار کر کے کئی عمارات تعمیر کی جا چکی ہیں.
بیت المقدس کے قدیم دروازے باب الخلیل کے مغرب میں واقع اس تاریخی قبرستان کی کئی قبریں مٹا کر ان پر”آزادی پارک” کے نام سے ایک پارک بھی تعمیر کیا گیا ہے. علاوہ ازیں کچھ عرصہ قبل اسرائیل بلدیہ نے زیرزمین مواصلاتی نظام اور بجلی لائن کی تنصیب کی آڑ میں قبرستان کے ایک بڑے حصے کی کھدائی کر کے کئی قبریں نہ صرفت تباہ کردی تھیں بلکہ قبرستان کی تاریخی حیثیت کو بھی بری طرح مسخ کیا گیا تھا.
بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ پانچ سال کے عرصے میں اسرائیلی انتظامیہ نے مامن اللہ قبرستان کی اراضی اور قبروں پر کئی اہم عمارتیں تعمیر کی ہیں. انہیں عمارتوں میں ریستوران، کیفے ٹیریاز، قہوہ خانے، ایک وسیع پارک اور اسکول بھی قائم کئے ہیں.
بیان میں کہا گیا کہ مذکورہ تعمیرات کے بعد یہ خبریں گردش میں ہیں کہ اسرائیل مامن اللہ قبرستان کے ایک حصے پر”مجسٹریٹ” عدالت کی عمارت تعمیر کرنا چاہتا ہے. بیان میں خبردار کیا گیا کہ اگر اسرائیل نے قبرستان کی اراضی پر مجسٹریٹ عدالت قائم کی تو یہ فلسطینیوں کے خلاف عالمی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہو گی. اس اقدام کے خطرناک نتائج کی ذمہ داری صہیونی حکومت پرعائد ہو گی.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan