Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیل کے خلاف دعوے دائر کریں گے : ترک ھیومن ایڈ

palestine_foundation_pakistan_bulent-yildirim-the-head-of-the-turkish-charitable-society-ihh

ترکی کے سب سے بڑے اور منظم امدادی ادارے” ترک ھیومن ایڈ” کے چیئرمین بلند یلدرم نے ایک بار پھر اکتیس مئی کو کھلے سمندر میں محصورین غزہ کی مدد کو جانے والے امدادی بحری بیڑے فریڈم فلوٹیلا پر حملے پراسرائیل کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے. پیر کے روز استنبول میں مرکز اطلاعات فلسطین کو ایک خصوصی انٹرویو میں بلند یلدرم کا کہنا تھا کہ” اسرائیلی فوج کا یہ دعویٰ کہ اس نے فریڈم فلوٹیلا پر حملہ اپنے دفاع میں کیا، جھوٹ پر مبنی ہے. اسرائیل خود کو فریڈم فلوٹیلا پر دہشت گردی کے بعد عالمی سطح پر تنقید سے بچانا چاہتا ہے” انہوں نے کہا کہ صہیونی فوج کا یہ دعویٰ سراسر جھوٹ پر مبنی ہے کہ امدادی جہاز میں اسلحہ یا اس نوعیت کی کوئی خطرناک موجود تھی جس سے صہیونی فوج کو نقصان پہنچایا جا سکتا تھا. انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی چیز تھی تو اسے منظرعام پر کیوں نہیں لایا گیا. بلند یلدرم کا کہنا تھا کہ ترکی کی رفاہی تنظیم فریڈم فلوٹیلا کے تمام جہازوں کی نگران تھی.اسرائیلی فوج نے امدادی جہازوں میں اسلحہ کی وجہ سے ترکی کے شہریوں کو نشانہ نہیں بنایا بلکہ اسرائیلی وزیراعظم کے حکم پرترک وزیراعظم رجب طیب ایردوان سےان کے قومی موقف کا انتقام لیا گیا. طیب ایردوان اسرائیل کی القدس، فلسطین اور غزہ کے بارے میں پالیسی کو تسلیم نہیں کرتے اور وہ دنیا میں ہر فورم پر اسرائیل کو تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں. اس پر اسرائیل کو ایردوان پر سخت غصہ ہے . یہی وجہ ہے کہ صہیونی فوج اور حکومت کے پاس ترکی سے اس کی حق گوئی کے انتقام کا بہترین موقع تھا. ایک سوال کے جواب میں بلند یلدرم نے کہا کہ وہ فریڈم فلوٹیلا پر اسرائیلی جارحیت کے ارتکاب پر صہیونی ریاست کےخلاف کئی عالمی عدالتوں میں دعوے دائر کرنے کی تیاری کر رہے ہیں. اس سلسلے میں 23 ممالک کے ماہرین قانون سے مشاورت کے بعد ان سے معاونت لی جا رہی ہے اس کے علاوہ فریڈم فلوٹیلا میں امدادی سامان جمع کرنے والے مختلف ممالک کے 36 مخیرحضرات اپنے طور پر بھی اسرائیل کے خلاف فریڈم فلوٹیلا پر حملے سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر اسرائیل کے خلاف ھرجانے کے دعوے دائر کریں گے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan