Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

انڈونیشیا کے طبی ماہرین کی ایک ٹیم غزہ پہنچ گئی

palestine_foundation_pakistan_rafah-crossing11

فلسطینی بارڈر اور راہداری انتظامیہ نے بتایا ہے کہ انڈونیشیا کے طبی ماہرین کا ایک اہم وفد غزہ پہنچ گیا ہے. انڈونیشی ڈاکٹروں کی آمد کا مقصد چار سال سے اسرائیل کی ظالمانہ معاشی ناکہ بندی کے شکار شہریوں کی طبی معاونت کرنا ہے. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق بارڈر حکام کا کہنا ہے کہ مصر کے راستے انڈونیشیا اور بعض دیگر ممالک کے انسانی حقوق کے رضاکاروں اور طبی ماہرین کا ایک 21 رکنی وفد غزہ آ رہا تھا. بارڈ پر مصری سیکیورٹی حکام نے غیر ملکی وفد سے ان کی سفری دستاویزات چیک کیں. اس دوران مصری پولیس نے 12 افراد کے سفری کاغذات نامکمل قرار دیتے ہوئے انہیں غزہ جانے سے روک دیا تاہم ان میں سے 09 ڈاکٹروں کوغزہ کے بارڈر سے اندر بھیج دیا گیا. انڈونیشی ہلال احمر کا یہ وفد اپنے ہمراہ ادویہ اور دیگر طبی سامان اوراسپتالوں میں علاج کے لیے استعمال ہونے والے آلات لے کرغزہ آئے. دوسری جانب اردنی حکام کا کہنا تھا کہ عمان سے مصر کے زمینی راستے سے غزہ امدادی سامان لے کر جانے والے امدادی قافلے”انصار 1″ کو مصری حکام نے غزہ بارڈر عبور کرنے سے روک دیا ہے. اس امدادی قافلےمیں اردن کے پارلیمینٹیرینز کے علاوہ کئی دیگر اہم شخصیات بھی شریک تھیں.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan