Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

خالد مشعل کی دمشق میں عمروموسیٰ سے ملاقات

palestine_foundation_pakistan_khaled-mishaal-the-political-bureau-chairman-of-hamas-and-amr-mousa-the-arab-league-secretary-general1

اسلامی تحریک مزاحمت. حماسِ. کے سیاسی شعبے کے صدر خالد مشعل نے جمعرات کے روز عرب لیگ کے جنرل سیکرٹری عمرو موسیٰ سے شام کے دارالحکومت دمشق میں ملاقات کی. ملاقات میں فلسطینی دھڑوں کو متحد کرنے کے لیے مصر کے ہاں جاری مفاہمتی کوششوں اور فلسطین کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا. مرکز اطلاعات فلسطین کےمطابق عمرو موسیٰ نے دمشق میں حماس کے دفتر کا دورہ کیا. جہاں ان کا حماس کی جانب سے پرجوش استقبال کیا گیا. اس موقع پردونوں راہنماٶں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں فلسطینی جماعتوں کے درمیان مصالحت کی ضرورت پر تفصیل سے غور کیا گیا. عمرو موسیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مشعل نے کہا کہ حماس دیگر تمام جماعتوں سے زیادہ مفاہمت کی اہمیت کو سمجھتی ہے. اگرچہ مصالحتی کوششیں فی الحال جمود کا شکار ہیں لیکن حماس ان کوششوں کو ازسرنو شروع کرنے پر تیار ہے. ان کا کہنا تھا کہ حماس مفاہمتی کوششوں کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں دور کرنے اور اس میں مدد فراہم کرنے پر بھی تیار ہے، بشرطیکہ فریق ثانی ہماری کوششوں کو کشادہ دلی سے قبول کرنے پر تیار ہو. ملاقات میں حماس کے سیاسی شعبے کے نائب صدر ڈاکٹرموسیٰ ابو مرزوق، سیاسی شعبے کے ارکان عزت رشق، محمد نصر، سامی خاطر اور نزار عوض اللہ بھی موجود تھے. ملاقات کے بعد ایک مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عرب لیگ کے جنرل سیکرٹری عمرو موسیٰ نے کہا کہ فلسطینی دھڑوں کے درمیان مصالحت کے لیے کوششیں جاری ہیں. مصالحت کی ناکامی کی راہ میں کسی ایک فریق کو ذمہ دار نہیں قرار دیا جاسکتا.، تمام فریقین کو اپنے حصے کا کام کرنا ہو گا

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan