Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

دجانی قبرستان کی بے حرمتی پر اقصیٰ فاٶنڈیشن کی شدید مذمت

palestine_foundation_pakistan_dajani-cemetery-palestine

فلسطین میں مسجد اقصیٰ کی تعمیر و مرمت اور قبلہ اول کے تحفظ کے لیے قائم تنظیم”اقصیٰ فاٶنڈیشن ” نے یہودی آباد کاروں کے ہاتھوں بیت المقدس کے قدیم اور تاریخی”دجانی” قبرسان کی بے حرمتی اور قبروں کی کھدائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے. فاٶنڈیشن کا کہنا ہے کہ یہودی آبادکار مقبوضہ بیت المقدس کی قدیم دیوار سے ملحقہ دجانی قبرستان کی قبروں کو مسمار اور وہاں پر موجود مسجد داٶد کو شہید کر کے اس کی جگہ یہودیوں کے لیے عمارتیں تعمیر کرنا چاہتے ہیں. جمعہ کے روز اقصیٰ فاٶنڈیشن کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ فاؤنڈیشن نے حال ہی میں آل دجانی قبیلے کے تعاون سے اس قبرستان کی تعمیر و مرمت کی تھی اور قبرستان کی توڑ پھوڑ کا شکار آہنی باڑ کو جوڑا تھا، تاہم یہودی آباد کاروں کی طرف سے قبرستان کو ایک بار پھر فضلے اور گندگی کا ڈھیر بنا دیا گیا ہے. نیز یہودی آباد کاروں نے قبرستان کے تحفظ کے لیے لگائی گئی لوہے کی باڑ میں بھی متعدد مقامات پر نقب لگائے ہیں، جس سے تاریخی قبرستان کی بے حرمتی کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے. دوسری جانب اقصیٰ فاٶنڈیشن کے ایک عہدیدار حاجی سامی رزق اللہ نے قبرستان کی بے حرمتی اور یہودیوں کی قبرستان میں مداخلت کے بعد قبروں کو پہنچنے والے نقصان کے حجم کا اندازہ لگانے کے لیے آل دجانی قبرستان کا دورہ کیا. اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سامی رزق اللہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایک طے شدہ منصوبے کے تحت قبرستان سے ملحقہ مسجد نبی داٶد کو یہودیت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے. یاد رہے کہ اس مسجد پر اسرائیل نے 1967 ء کی جنگ میں بیت المقدس پر قبضے کے بعد قبضہ کر لیا تھا جسے بعد ازاں ایک یہودی معبد میں تبدیل کر دیا گیا تھا

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan