Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

عباس ملیشیا نے حماس کے 04 ارکان گرفتار کرلیے

palestine_foundation_pakistan_abbas-militia-pro-israel29

مغربی کنارے میں صد رمحمود عباس کے براہ راست زیر انتظام سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مختلف شہروں میں اسلامی تحریک مزاحمت. حماس. کے حامیوں اور کارکنوں کے خلاف کریک ڈاٶن کا سلسلہ جاری ہے. تازہ کارروائیوں میں عباس ملیشیا نے حماس کے ایک اہم راہنما شیخ حسام حرب سمیت کم ازکم چار ارکان کو گرفتار کر لیا ہے. مقامی ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق عباس ملیشیا نے مغربی کنارے کے شہروں سلفیٹ، نابلس اور الخلیل میں جمعرات کی صبح گھر گھر تلاشی لی. سلفیٹ میں سرچ آپریشن کے دوران عباس ملیشیا نے حماس کے مقامی راہنما شیخ حسام حرب کے گھر پر حملہ کیا اور توڑ پھوڑ کی. ان کے اہل خانہ کو ہراساں کیا گیا اور بعد ازاں نہایت بے دری کے ساتھ شیخ حسام حرب کو گرفتار کر کے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا. واضح رہے کہ شیخ حسام حرب ماضی میں بھی متعدد مرتیہ عباس ملیشیا کی جیلوں میں قید رہ چکے ہیں. سلفیٹ سے تعلق رکھنے والے حماس کے ایک رکن نورالدین عیاش کو گذشتہ دو ہفتوں سے جیل میں رکھا گیا ہے. نورالدین ماضی میں بھی عباس ملیشیا کی جیلوں میںسزا کاٹ چکے ہیں جبکہ سلام فیاض کی حکومت نے حماس سے تعلق کے الزام میں اسے شہری دفاع کی طرف سے فراہم کردہ وظیفہ بھی بند کردیا ہے. نابلس میں آج علی الصبح کیے گئے سرچ آپریشن میں عباس ملیشیا نے حماس کے رکن مراد شومان کو اس کے گھر پر حملہ کرنےکےبعد حراست میں لے لیا جبکہ شہر کے جنوبی علاقے قریوت سے النجاح اسلامی یونیورسٹی کے ایک طالب علم کوبھی گرفتار کر لیا گیا. الخلیل میں بیت روش کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران حماس کے رکن محمد رزق کو گرفتار کیا گیا. محمد رزق نےاسرائیلی جیل میں چار سال اسیر رہنے کے بعد گذشتہ ماہ رہائی حاصل کی تھی جبکہ اس کی شادی ہوئے صرف دو ہفتے گذرے ہیں اور عباس ملیشیا نے اسے گرفتار کر لیا ہے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan