Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

القدس میں 2700 مکانات پر مشتمل یہودی بستی کی تعمیر کا نیا منصوبہ

palestine_foundation_pakistan_settlements-west-bank2

مقبوضہ بیت المقدس میں یہودیوں کو بسانے کے لیے ہزاروں نئے رہائشی یونٹس بنانے کے ایک نئے منصوبے کا انکشاف ہوا ہے۔ آئندہ ماہ ستمبر میں یہودی بستیوں کی تعمیر پر پابندی کے فیصلے کی مدت ختم ہوتے ہی 2700 نئے گھروں کی تعمیر شروع کردی جائے گی۔ عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اسرائیلی اخبار ’’ھارٹز‘‘ نے کہا ہےکہ آئندہ ستمبر میں مغربی کنارے کے غصب کردہ علاقوں میں 2700 مکانات کی تعمیر کی منصوبہ بندی مکمل کر لی گئی ہے۔ اسی طرح مقبوضہ بیت المقدس کے شمالی علاقے میں القدس بلدیہ اگلے ہفتے بھی یہودیوں کے لیے 60 رہائشی یونٹس کی تعمیر کا ارادہ بھی رکھتی ہے۔ غاصب یہودی تنظیموں کے سربراہان کے حوالے سے یہ اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں کہ وہ ان دنوں تمام معاملات کی تکمیل اور پیش آنے والی مشکلات کم کرنے کے لیے قانونی کارروائیاں مکمل کرنے میں مصروف ہیں۔ اس ماہ کی 27 تاریخ کو جیسے ہی نئی بستیاں بسانے پر پابندی ختم ہو گی وہ فوراً تعمیراتی کام شروع کروا دیں گے۔ واضح رہے کہ ان دنوں اسرائیل میں ایک ایسی قانون سازی کی جا رہی ہے جس کے ذریعے اسرائیلی پارلیمان ہی بستیوں کی تعمیر پر پابندی کی مدت میں توسیع کر سکے گی صرف اسرائیلی حکومت ایسا نہیں کر سکے گی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan