Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

’’فریڈم فلوٹیلا 2‘‘ میں شرکت کی نو ہزار درخواستیں موصول

palestine_foundation_pakistan_gaza-boat1

غزہ محاصرہ مخالف یورپی مہم نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کا محاصرہ توڑنے کے لیے یورپی امدادی قافلے ’’ فریڈم فلوٹیلا 2‘‘ میں شریک ہونے کے لیے اب تک 09 ہزار رضا کاروں کی درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ 07 بحری جہازوں پر مشتمل یہ قافلہ اسرائیلی پابندیوں پر کاری ضرب ثابت ہو گا ’’فریڈم فلوٹیلا 2‘‘ کے انتظام کرنے والی بہت سی تنظیموں میں سے ایک تنظیم ’’یورپی مہم‘‘ کے جاری کردہ بیان کے مطابق دنیا بھر سے ہزاروں رضاکاروں کی جانب سے قافلے میں شرکت کی درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، یہ قافلہ چند ہفتوں میں غزہ کی پٹی پہنچ جائے گا، بیان میں کہا گیا کہ قافلے میں شرکت کے لیے درخواستیں تین ہفتہ قبل طلب کی گئی تھیں اور اب تک لگ بھگ 09 ہزار افراد اس قافلے میں شرکت کا خصوصی فارم پر کر چکے ہیں۔ یورپی مہم نے واضح کیا کہ 31 مئی کو فریڈم فلوٹیلا پر اسرائیلی جارحیت کے باوجود فریڈم فلوٹیلا 2 پر سوار ہونے کے لیے لوگ بے چین ہیں۔ واضح رہے کہ فریڈم فلوٹیلا پر اسرائیلی بربریت میں 09 ترک رضا کار شہید ہو گئے تھے۔ اس قافلے پر ہزاروں ٹن سامان محصورین غزہ کے لیے لے جایا جا رہا تھا۔ مہم نے واضح کیا کہ یہ اتنی بڑی تعداد کا تعلق دنیا کے مختلف ممالک سے ہے جو ہر حال میں غزہ کا چار سالہ محاصرہ توڑنا چاہتے ہیں۔ اتنی بڑی تعداد میں درخواستوں کی موجودگی میں اگست میں چلنے والے قافلے میں کچھ روز تاخیر ہونے کا بھی امکان ہے۔ فریڈم فلوٹیلا میں شریک سات جہازوں کی تفصیلات اس طرح تھیں۔ کویت کی سرمایہ کاری سے ایک کارگو جہاز پر ترکی اور کویت کا جھنڈا لہرایا گیا۔ ایک کارگو جہاز کی سرمایہ کاری الجزائرنے کی، یورپی کارگو جہاز کے لیے مالیات کی فراہمی سویڈن اور یونان نے کی۔ ایک آئرلینڈ کا جہاز کہ ’’ فری غزہ‘‘ تنظیم کے زیر اہتمام تھا ، جبکہ دو جہاز سواریوں کے لیےتھے۔ ان میں سے ایک کا نام ’’جہاز 8000‘‘ تھا اور اس جہاز کا انتظام یورپی مہم نے کیا تھا

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan