مصری صحافی ابراہیم دراوی نے کہا ہے کہ انڈونیشیا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر مرزوقی علی کی سربراہی میں پارلیمانی وفد غزہ جانے کے لیے قاھرہ پہنچ گیا ہے، وفد رفح کراسنگ کےذریعے مختصر مدت کے لیے غزہ کا دورہ کرنے کی تیاریاں کر چکا ہے۔ دراوی نے ذرائع ابلاغ کو دیے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’’ 30 اراکین پارلیمنٹ پر مشتمل انڈونیشیا کا پارلیمانی وفد کچھ دیر کے لیے غزہ کی پٹی کا دورہ کرے گا، رفح کراسنگ کے ذریعے غزہ جانے والے وفد کے ہمراہ خوراک اور ادویات بھی ہے۔ اپنے مختصر دورے کے دوران وفد فلسطینی آئینی وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ اور دیگر اہم فلسطینی قیادت سے ملاقات کرے گا، ھنیہ سے ملاقات کا مقصد انڈونیشیا کی قوم کی جانب سے فلسطینی قوم اور غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کے ان کے مطالبے کے ساتھ اظہار یک جہتی کرنا ہے۔ بعد ازاں یہ وفد رفح کراسنگ کے ذریعے ہی واپس قاھرہ آ جائے گا۔