Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مصر فلسطینی قیادت کے خلاف حسام زکی کے بیانات بند کروائے: برھوم

palestine_foundation_pakistan_fawzi-barhoum-a-hamas-spokesman15

اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے کہا ہے کہ مصر کی وزارت خارجہ کے ترجمان حسام زکی کے حماس کے خلاف بیانات صہیونی بیانات کے ساتھ مکمل مطابقت رکھتے ہیں۔ انہوں نے مصر سے حسام زکی کی ہرزہ سرائیوں کو روکنے کا مطالبہ کیا۔ برھوم نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا کہ اس طرح کے بیانات کا مقصد رائے عامہ کی توجہ ” فریڈم فلوٹیلا” پر اسرائیلی جارحیت اور غزہ کے ظالمانہ محاصرے سے ہٹانا ہے۔ حالیہ مصری مہم کا ہدف اسرائیل پر دباؤ کو کم کرنا اور غزہ اور حماس کے ساتھ عالمی برادری کی ہمدردیوں کو کم کرنا ہے۔ برھوم نے کہا کہ اس طرح کے بیان سے مصری نیک نامی یا مسئلہ فلسطین کی کوئی خدمت نہیں ہو رہی بلکہ اس کا سارا فائدہ اسرائیل کو ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حماس مصری حکام کے ساتھ کسی قسم کی کشیدگی کا ارادہ نہیں رکھتی۔ حماس کے ترجمان نے مزید کہا کہ ’’ ہم کسی کو یہ موقع نہیں دیں گے کہ وہ ہمیں فلسطینی مصالحت، محاصرے کے خاتمے اور اسرائیل کے خلاف مزاحمت کی اپنی درست منزل سے ہٹا سکے۔ انہوں نے مصری حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ حسام زکی کی لغو باتوں کے آگے بند باندھے اور عرب دنیا کے مسائل پر توجہ دے۔ واضح رہے کہ مصری وزارت خارجہ کے سفیر حسام زکی نے حماس کے رہنما محمود زھار کے خلاف یہ بیان دیا تھا کہ زھار مصر کی خارجہ سیاست کو سمجھ نہیں پائے ہیں، وہ سمجھ رہے ہیں کہ فلسطینی معاملے کو ممالک نہیں بلکہ تنظیمی طریقہ کار سے ہی چلایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ مصر کے وزیر خارجہ قاھرہ کی خارجہ سیاست کے ذمہ دار ہیں انہیں کسی سے یہ گواہی لینے کی ضرورت نہیں کہ مسئلہ فلسطین کی فائل کس کے پاس ہے اور کس کے پاس نہیں۔ اس سے قبل زھار نے مصری وزیر خارجہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ فلسطینی معاملے کی فائل مصر کی وزارت خارجہ کے پاس نہیں بلکہ کسی دوسرے کے ہاتھ میں ہے نیز انہوں نے مصری وزیر خارجہ کے بیان کو اشتعال انگیز قرار دیا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan