اسرائیل امریکی ایما پرنسل پر ست قاتل ریاست کے روپ میں موجود ہے اور وہ دن ضرور آئیگا جب اس ریاست کو اپنے کئے کرائے کا جواب دینا پڑے گا۔ ان خیالات کا اظہار وینزویلا کے صدر ہوگو شاویز نے اپنے ہم منصب شام کے صدر بشارالاسد کے وینزویلا کے دورے کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل امریکی ایما پر فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے اور اس میں کسی کو ابہام نہیں رہنا چاہئے ،تاہم انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو اپنی ان حرکات کا مزہ بھی چکھنا ہو گا۔ بشارالاسد نے اس موقع پر کہا کہ بہت کم لوگوں میں یہ ہمت ہوتی ہے جو اس وقت طاقت کے نشے میں دھت لوگوں کے سامنے انکار کرتے ہیں جب انکار کی ضرورت واقعی ہوتی ہے۔ اور یہ ہمت شاویز میں موجود ہے۔ واضح رہے ہوگوشاویز امریکا کے سخت مخالفین میں سمجھے جاتے ہیں ۔انہوں نے 2009 میں غزہ پر اسرائیلی حملے کے وقت اسرائیل سے تعلقات ختم کر دئیے تھے اور یہ تعلقات تب سے منقطع ہی ہیں۔