Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

فلسطینیوں کا القدس کے وزراء اور اراکین قانون ساز کونسل کے دفاع کا اعلان

palestine_foundation_pakistan_palestinian-leaders21

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل کی طرف سے فلسطینی وزراء اور اراکین قانون ساز کونسل کو بے دخل کرنے کے اعلان کے خلاف اور القدس کی تمام معتبر شخصیات کے دفاع کے لیے شہریوں نے ایک نئی مہم شروع کی ہے،”معاہدہ برائے رباط بیت المقدس” کے عنوان سے اس مہم کا آغاز مقبوضہ بیت المقدس کے جنوب میں “صور باھر” کے مقام سے مسجد عمری سے کیا گیا۔ جمعۃ المبارک کے روز نماز جمعہ کے بعد بیت المقدس کے جنوبی علاقے صور باھر میں معاہدہ “رباط المقدسیہ” کے نام سے مہم کے دوران شہر کی اہم شخصیات ذرائع ابلاغ کے نمائندوں، انسانی حقوق کے اہلکاروں اورعوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہریوں نے اسرائیل کی طرف سے القدس کے اہم شخصیات بالخصوص فلسطینی مجلس قانون ساز کے دو اراکین اور ایک سابق وزیر کی یکم جولائی سے شہر بدری کے احکامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے صہیونی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ شہر بدری کے دیے گئے نوٹسز کو فوری طور پر وآپس لے۔ اس موقع پر شہریوں نے بیت المقدس سے فلسطینی مجلس قانون ساز کے اراکین محمد ابو طیر اور احمد عطون اور سابق وزیر محمد طوطح کے تصاویری پوسٹرز اٹھا رکھے تھے اور ان سے اسرائیل کی طرف سے شہر بدری کے نوٹسز ملنے کے بعد مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا تھا۔ “صور باھر” کے مکینوں کی طرف سے تمام سرکردہ شخصیات کے دفاع کے لیے شروع کی گئی اس مہم اور اس سلسلے میں تیار کردہ عوامی معاہدہ مقبوضہ بیت المقدس کے دیگر علاقوں میں بھی پھیلایا جائے گا اورالقدس کے تمام شہریوں کو اسرائیل کی طرف سے شہر بدری کے اقدامات کے خلاف متحد کرنے اور انہیں متاثرہ افراد سے یکجہتی کے لیے تیار کیا جائے گا۔ مہم کے دوران شہریوں کی جانب سے اسرائیل کے ظالمانہ اقدامات کو بے نقاب کرنے کے لیے لٹریچر بھی تقسیم کیا گیا۔ جس میں فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں، حکومتی اداروں، سول سوسائٹی اور ذرائع ابلاغ سے مطالبہ کیا کہ وہ القدس کے شہریوں کی شہر بدری کے اسرائیلی اقدامات کی راہ روکنے میں فلسطینیوں کا ساتھ دیں۔ مسجد العمری سے ایاد عویسات شہید کے مزار تک ایک ریلی بھی نکالی گئی جس میں سینکڑوں شہریوں نے شرکت کی اور اسرائیل کی طرف سے شہر بدری کے ظالمانہ فیصلوں کو مسترد کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مقررین نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسرائیل کی جانب سے القدس کی نمائندہ شخصیات کے خلاف جاری مہم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ جن سرکردہ شہریوں کی شہر بدری کے نوٹسز جاری کیے گئے وہ القدس کے باسی ہی نہیں بلکہ شہر کے حقیقی وارث ہیں، انہیں کسی صورت میں بھی شہر بدر نہیں ہونے دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ حال ہی میں اسرائیل نے بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے دو اراکین قانون ساز کونسل محمد ابوطیر اور محمود عطون جبکہ سابق وزیر برائے القدس امور محمد طوطح کو شہر بدر کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ان کو یکم جولائی تک شہر چھوڑنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسرائیل نے بیت المقدس کے سرکردہ تین سو شہریوں کی ایک فہرست تیار کی ہے جن کی شہر میں سکونت کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں شہر سے نکالنے کے منصوبے پر غور کیا جا رہا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan