Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

عباس ملیشیا کا آپریشن جاری، حماس کے مزید پانچ کارکن اغوا

palestine_foundation_pakistan_abbas-militia-pro-israel22

عباس ملیشیا نے حماس کے کارکنوں اور حامیوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مغربی کنارے کے شہروں نابلس اور قلقیلیہ سے حماس کے پانچ کارکنوں کو گرفتار کر لیا، پانچوں افراد کو پہلے بھی متعدد مرتبہ اسرائیلی یا ملیشیا کے عقوبت خانوں میں پابند سلاسل رہ چکے ہیں۔
حماس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق نابلس سے تین اور قلقیلیہ سے دو کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملیشیا نے غزہ سے نابلس آنے والے راسم الخطاب کو اغوا کر لیا، یہ جاننے کے باوجود کہ الخطاب کو پہلے بھی اغوا کر کے 26 ماہ انتہائی سفاکانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے ملیشیا نے ان پر کوئی ترس نہ کھایا۔
نابلس سے ہی اغوا ہونے والے دوسرے شخص انتفاضہ الاقصی کے دوران شہید ہونے والے قائد نسیم ابو الروس کے بھائی نضال ابو الروس یں۔اسی طرح اسرائیلی جیل سے رہائی پانے والے خالد حمدان کو بھی عباس ملیشیا نے اغوا کرلیا۔
دوسری جانب حماس کے القسام بریگیڈ کے محمد شرایعہ کے اقرباء کا کہنا ہے کہ عباس ملیشیا نے تین ہفتے قبل شرایعہ کو اغوا کیا تھا اور وہ اب بھی عباس ملیشیا کی خفیہ جیل میں موجود ہیں۔ دوران حراست ان پر زبردست تشدد کیا گیا ہے۔ عباس ملیشیا نے ان کو پہلے بھی کئی مرتبہ اغوا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔
دوسری جانب قلقیلیہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اغوا ہو کر 09 ماہ اسرائیل کی حراست میں رہنے والے رائد حوتری کے بھائی کو اس مرتبہ عباس ملیشیا نے اغوا کر لیا ہے جبکہ قلقیلیہ سے دوسرے اغوا ہونے والے انجینیر ابراہیم الھندی ہیں۔ جو پہلے بھی کئی مرتبہ عباس ملیشیا کی جارحیت کا نشانہ بن چکے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan