حزب اللہ لبنان نے بیت المقدس میں یہودی کالونیاں تعمیر کرنے کے صیہونی منصوبے کی شدید مذمت کی ہے۔ حزب اللہ کےبیان میں آیا ہے کہ یہودی کالونیاں بنانے کا تل ابیب کام منصوبہ شہر قدس کے تشخص کو بدلنے اور اسے یہودی بنانے کی بھرپور سازش ہے۔حزب اللہ نے کہا ہے کہ اس سازش کا مقابلہ کرنے کے لئے سب سےپہلے فلسطینیوں کو متحد ہوجانا چاہیے اور صہیونی دشمن کے ساتھ کسی بھی طرح کے سازباز مذاکرات سے پرہیزکرنا چاہیے۔ حزب اللہ لبنان نے عرب اور اسلامی قوموں سے اپیل کی ہےکہ اپنی حکومتوں کو دشمنان اسلام کے مقابل سستی اور غفلت برتنے سے پرہیزکرنے پرمجبور کریں۔