Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

ایمنسٹی کا اسرائیل سے فلسطینیوں کے مکانات مسماری مہم بند کرنے کا مطالبہ

palestine_foundation_pakistan_amnesty-international

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم” ایمنسٹی انٹرنیشنل” نے اسرائیل سے مغربی کنارے اور بیت المقدس میں یہودی آباد کاری کے لیے فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری مہم روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے فلسطینی شہریوں کو مکانات تعمیر کرنے کے پرمٹ نہ دینے کی شدید مذمت کی ہے۔ بدھ کے روز لندن میں تنظیم کے مرکزی دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی انتظامیہ کے ہاتھوں فلسطینی شہریوں کے مکانات کی مسماری سے شہریوں میں شدید بے چینی اور خوف کی فضا پیدا ہو گئی ہے. مقبوضہ بیت المقدس میں ہر شخص خود کوغیر محفوظ سمجھنے لگا ہے۔ دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیم نے جاری ایک تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیلی انتظامیہ کی طرف سے فلسطینی شہریوں کے مکانات کی مسماری کا غیر معمولی سلسلہ شروع کیا ہے۔ گذشتہ ایک سال کے دوران فلسطینیوں کے مکانات کو غیر قانونی قرار دیے جانے کے بعد 600 افراد کو گھروں سے محروم کر دیا گیا ہے۔ اسرائیلی انتظامیہ اپنی من مانی کرتے ہوئے نہ صرف مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری جاری رکھے ہوئے ہے بلکہ فلسطینی اور عرب شہریوں کو مکانات کی تعمیر کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی، اپنے طور پر مکانات کی تعمیر و توسیع کرنے والے فلسطینیوں کو گرفتار کرنے کے بعد جیلوں میں بند کر کے ان کے زیر تعمیر مکانات کو مسمار کر دیا جاتا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کی بڑی تعداد کو مکانات کی تعمیر سے متعلق پرمٹ جاری کرنے سے روکا گیا ہے جس سے فلسطینی شہری بغیر پرمٹ کےمکانات کی تعمیرات جاری رکھنے پر مجبور ہیں۔ رپورٹ میں اسرائیل سے مغربی کنارے کے شہروں اور مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آبادکاروں اور فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan