Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اردن میں محصورین غزہ کے لیے فنڈ ریزنگ مہم شروع

palestine_foundation_pakistan_jordanian-fundraising-campaign

اردن میں اخوان المسلمون اور دیگر مخیر تنظیموں کے تعاون سے غزہ کی معاشی ناکہ بندی توڑنے کے لیے امدادی سامان جمع کرنے اور فنڈ ریزنگ مہم شروع ہو گئی ہے۔ فنڈز جمع کرنے کے بعد آئندہ دو ماہ کے دوران کئی امدادی قافلے غزہ روانہ کیے جائیں گے۔ اردن میں اخوان المسلمون کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں اردنی عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غزہ کے محصورین کی مدد کے لیے فنڈ ریزنگ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ شہریوں سے اپیل میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے غزہ پر چار سال سے مسلط معاشی ناکہ بندی کے باعث انسانی زندگی بری طرح مفلوج ہو کر رہ گئی ہے، لہٰذا محاصرہ زدہ شہریوں کی امداد کے لیے مادی اشیاء نقد رقوم اور ادویات سمیت تمام ضروری سامان کی فراہمی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ ادھر اخوان المسلمون کے فلسطین سے متعلق انتظامی کمیٹی کے نگران کاظم عائش نے منگل کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ فنڈ ریزنگ مہم میں ہر قسم کے سامان جمع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مصر کی جانب سے غزہ کی رفح بارڈر کو کھلا رکھنے کی یقین دہانی کے بعد انہوں نےامدادی سامان جمع کرنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ امدادی قافلہ عمان سے اگلے چند ہفتوں کے دوران غزہ روانہ ہو گا، امدادی سامان میں بجلی کا سامان، ادویات، طبی آلات، کمپیوٹر اور اس کے سپئر پارٹس، کرسیاں میز، اسٹیشنری اور دیگر اشیا شامل ہوں گی۔ کاظم نے بتایا کہ اخوان المسلمون کی تمام ذیلی جماعتیں اور ملک میں موجود تمام ذیلی دفاتر میں فنڈ ریزنگ کے لیے کام شروع کر دیا گیا ہے. اخوان کے علاوہ کئی دیگر رفاہی اور فلاحی ادارے بھی امدادی سامان جمع کرنے کے لیے بھر پور تعاون کر رہے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan