Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

طمون میں اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف غر ب اردن میں سوگ اور ہڑتال کا اعلان

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن)فلسطینی مزاحمتی دھڑوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمال میں طوباس شہر کے قریب واقع قصبے طمون میں قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں کے وحشیانہ قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
خیال رہے کہ بدھ اور جمعرات کے درمیانی شب طمون میں صہیونی فوج نے ایک ڈرون کے ذریعے بمباری کی جس کے نتیجے میں10 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

آج جمعرات کو طوباس میں اسلامی اور قومی فورسز نے اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف بہ طور احتجاج جامع ہڑتال اور سوگ کا اعلان کیا ہے۔

طمون میں نہتے فلسطینیوں کے بے رحمانہ قتل عام پر فلسطینی عوامی اور قومی حلقوں کی طرف سے سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔ اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ اسلامی جہاد موومنٹ اور دوسری فلسطینی قوتوں نے اس وحشیانہ کارروائی کو دشمن فوج کی بزدلانہ کارروائی قرار دے کر اس کی شدید مذمت کی ہے۔

اسلامی جہاد نے طمون میں قتل عام کو “نازی مجرموں کے ہاتھوں قتل عام کی وحشیانہ کارروائی قرار دیا۔ اسلامی جہاد کا کہنا طمون قتل عام فلسطینی عوام، ان کی سرزمین اور ان کے مقدس مقامات کے خلاف دشمن کی جاری وحشیانہ جنگ کا تسلسل ہے۔ صہیونی دشمن اپنے جنگی جرائم اور وحؓشیانہ کارروائیوں سے فلسطینیوں کے جذبہ حریت کو کم زور نہیں کرسکتا۔ صہیونی دہشت گردی سے فلسطینیوں میں مزاحمت اور جہاد کا جذبہ مزید تیز ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ “مقبوضہ مغربی کنارے میں ہمارے عوام کے خلاف یہ کھلی جارحیت ایک منظم حکمت عملی کی عکاسی کرتی ہے جس کا مقصد مقبوضہ علاقوں میں کسی بھی فلسطینی کی موجودگی کو ختم کرنا ہے۔

اسلامی جہاد نے مزید کہا کہ یہ جارحیت ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب گذشتہ روز اسرائیلی کنیسٹ ایک نئے نسل پرستانہ قانون کی منظوری دی ہے جس کا مقصد یہودیوں کو مغربی کنارے میں زمین کی ملکیت کی اجازت دیتا ہے۔

فلسطین کی مزاحمتی کمیٹیز نے شہدائے طمون کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی شہادت کو بزدلانہ، خونی قتل اور غاصب اسرائیلی حکومت کی طرف سے جنگی جرائم کی ایک تازہ کارروائی قرار دیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan