Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیل کو جارحیت کی بھاری قیمت چکانا ہوگی: بشار الاسد، ایردوان

palestine_foundation_pakistan_bashar-assad-syrian-president-tayyip-erdogan-turkish-premier-recep

شام کے صدر بشارلاسد اور ترک وزیراعظم رجب طیب ایردوان نے ایک بار پھر غزہ کا محاصرہ توڑنے کی غرض سے آنے والے امدادی قافلے پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی رضاکاروں پر اسرائیلی حملے کی اسے بھاری قیمت چکانا ہوگی۔ شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور ان کےخون کے ایک ایک قطرے کاحساب لیاجائے گا۔ پیر کے روز انقرہ میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دونوں راہنماؤں نے کہاکہ “اسرائیل کا امدادی بحری بیڑےپر حملہ گھناؤنا جرم اور شرمناک اقدام ہے، اسرائیل کی طرف سے عالمی رضاکاروں پر حملہ مکمل منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا جس کی پہلے سے اسرائیلی حکومت کی طرف سے منظوری دی جا چکی تھی”۔ شام کے صدر بشار الاسد نے اسرائیلی جارحیت کے باعث امدادی بیڑے میں سوار ترکی کے شہید ہونے والے رضاکاروں کی تعزیت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں شام کی عوام ترکی اور فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں، کسی ترک شہری کواسرائیل کی طرف سے نشانہ بنائے جانے پر انہیں اتناہی دکھ ہے جتنا کسی شامی شہری، فلسطینی یا عرب شہری کی شہادت کا ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کا ٹھکانہ جنت ہے اور ہم تمام شہداء قافلہ کی قربانیوں کی قبولیت کے لیے دعائیں جاری رکھتے ہوئے ان کے نقش قدم پرچلیں گے۔ شامی صدر نے مزید کہا کہ “ترکی نے ایک سوسال کی تاریخ تازہ کردی ہے، ترکی آج بھی فلسطینی عوام کی پشت پراسی طرح کھڑا ہے جس طرح ایک سو سال قبل خلافت عثمانیہ کے خلیفہ عبدالحمید دوم نے فلسطین کو یہودیوں کا وطن قراردینے کی مخالفت کی تھی۔ اس موقع پر ترک وزیراعظم طیب ایردوان نے کہا کہ امدادی بحری بیڑے پر اسرائیلی حملہ شرمناک اقدام اور گھناؤنا جرم ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے امدادی جہاز پر حملے کے لیے اسرائیل کے دلائل کی کوئی حیثیت نہیں، صہیونی حکومت نے طے شدہ منصوبے کے تحت امدادی جہاز پر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نہ صرف امدادی جہاز پرحملے کا مسلسل دفاع کر رہا ہے کہ بلکہ اس گھناؤنے جرم میں ملوث فوجیوں کو جنگی جرائم جاری رکھنے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔ طیب ایردوان نے کہا کہ بحری بیڑے پراسرائیلی حملے کے خلاف عالمی سطح پر مذمت کافی نہیں بلکہ اس جنگی جرم کی آزادانہ تحقیقات کر کے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اسرائیل کے ان جرائم کی تحقیقات نہ کی گئیں تو فلسطینیوں انصاف فراہم نہیں کیا جاسکتا اور اگر فلسطینیوں کو انصاف فراہم نہ کیا گیا تو خطے میں امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔ ایردوان نے کہا کہ ان کا ملک ذاتی دلچسپی کے تحت اسرائیل کے خلاف اس کے جنگی جرائم کی تحقیقات کی کوششیں جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل دنیا کی جھوٹی ریاست ہے اور اس کے تمام جھوٹ اور کذب بیانی کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کی کوششیں جاری رکھیں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan