Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیلی جنرل کا ایردوان کا امدادی بیڑہ سمندر برد کرنے کی دھمکی

palestine_foundation_pakistan_tayyip-erdogan-turkish-premier-recep-israeli-zionist-leaders

اسرائیلی فوج کے سابق ڈپٹی آرمی چیف عوزی ڈیان نے ترک وزیراعظم رجب طیب ایردوان کی طرف سے امدادی قافلہ غزہ لے جانے اورمعاشی ناکہ بندی توڑنے کے اعلان کو اسرائیل کے خلاف اعلان جنگ قرار دیتے ہوئے اس کے ساتھ سختی سے نمٹنے کا اعلان کیا ہے۔ عوزی ڈیان کے اسرائیلی فوج کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ترک وزیراعظم کی طرف سے امدادی قافلے کو اپنی نگرانی میں غزہ لانے کا اعلان ایک غلط قدم ہو گا اور اس نوعیت کا اقدام خطے کو جنگ کی طرف دھکیلنے کے مترادف سمجھا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترک وزیراعظم نے اگر اپنی قیادت میں امدادی جہاز غزہ لانے کا عزم ظاہر کیا ہے تو اسرائیل کو بھی یہ ثابت کرنا چاہیے کہ وہ اس طرح کے کسی بھی اقدام کو روکنے کی بھی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے۔ اسرائیلی جنرل نے مزید کہا کہ ترکی نے اسرائیل کو چیلنج کرتے ہوئے امدادی جہازغزہ لانے کی کوشش کی تو اس کے نہایت خطرناک نتائج مرتب پوں گے اور ترکی سمیت کسی بھی دوسرے ملک کو یہ نتائج بھگتنا ہوں گے۔ اسرا ئیلی جنرل نے کہا کہ ایردوان کا امدادی جہاز پر سوار ہو کر غزہ آنے کا اعلان اسرائیل کے خلاف کھلا اعلان جنگ ہے، ہم اسے رضاکاروں اور سامان سمیت سمندر میں ڈبو دیں گے۔ دوسری جانب اسرائیل کے سیاسی اور سیکیورٹی امور کے چیئرمین عاموس گلعان نے کہا ہے کہ ترکی کی جانب سے اسرائیل کو شدید تنقید کا نشانہ بنائے جانے کے باعث تل ابیب کو ترکی کے حوالے سے بھی اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہا کہ ترک وزیراعظم کی طرف سے تنقید کا جواب دینے کی ضرورت ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan