عرب لیگ نے اعلان کیا ہے کہ لیگ کے سیکرٹری جنرل عمرو موسی اگلے ہفتے فلسطینی قوم سے اظہار یک جہتی کے لیے غزہ کا دورہ کریں گے۔ عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل کے ناظم دفتر ھشام یوسف نے نیوز ایجنسی ’’ فرانس پریس ‘‘ کو دیے گئے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ عمرو موسی فلسطینیوں سے اظہار یک جہتی کے لیے غزہ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیکرٹری جنرل بدھ تا جمعہ ترکی کے دورے پر روانہ ہونگے جہاں انتہائی اہم میٹنگز میں شرکت کرنا ہے۔ ترکی کے دورے سے واپسی کے بعد وہ غزہ جائیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عمرو موسی کا یہ دورہ اس موقع پر کیا جا رہا ہے جب پچھلے بدھ کو عرب وزراء خارجہ غزہ کا محاصرہ توڑنے کی قرار داد پیش کر چکے ہیں۔ غزہ کا یہ ظالمانہ محاصرہ پچھلے چار سے جاری ہے جس کو ہرقیمت ختم ہونا ہے۔ ان کے بہ قول اپنے دورے کے دوران عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل کے لیے سب سے اہم فلسطینی مصالحت ہو گی۔ وہ اس موضوع پر غزہ میں فلسطینی قیادت سے بات کریں گے، بالخصوص اس ضمن میں مصر کی کوششوں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ عمرو موسی کے دورے کے حوالے سے فلسطینی حکومت کے ترجمان طاہر نونو نے ایک اخباری بیان میں بتایا کہ عمرو موسی نے حکومت کو یہ پیغام پہنچایا ہے کہ وہ کچھ دنوں میں غزہ کی پٹی کا دورہ کریں گے، تاہم انہوں نے اپنی آمد کی تاریخ واضح نہیں کی، ان کے آنے کی جو بھی تاریخ ہو ہماری حکومت نے ان کے دورے کے لیے ضروری انتظامات اور تیاریاں شروع کر دی ہیں۔