اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ منوچہر متکی نے غزہ کے لئے امداد لے جانے والے کاروان آزادی پر حملے میں صیہونی حکومت کے کمانڈوز کے وحشیانہ جرائم کے خلاف یورپی ممالک سمیت تمام ملکوں کے ٹھوس اقدام کا مطالبہ کیا ہے۔وزیر خارجہ منوچہر متکی نے گزشتہ روز برسلز میں بیلجیم کے وزیر خارجہ اسٹیون وینیکر سے ملاقات میں انسانی حقوق ، جمہوریت اور دہشت گردی کے الفاظ کی موجود مختلف تعریف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ایران اور یورپی ممالک کے درمیان بات چیت جاری رہنے پر زور دیا۔منوچہر متکی نے ایران کی پرامن ایٹمی سرگرمیوں کی تشریح کرتے ہوئے کہا کہ ایران تحریری معاہدہ تیار کرنے کی غرض سے ویانا گروپ کے ساتھ بات چیت کے لئے آمادہ ہے۔بیلجیم کے وزیر خارجہ نے بھی اس ملاقات میں غزہ کے لئے امداد لے جانے والے کاروان آزادی پر حملہ میں صیہونی حکومت کے کمانڈوز کے وحشیانہ جرائم کی مذمت کی اور غزہ کے محاصرہ کو ناقابل قبول قراردیا۔