Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

بان کی مون کا اسرائیل سےغزہ کا محاصرہ فوری اٹھانے کا مطالبہ

palestine_foundation_pakistan_ban-ki-moon-the-un-secretary-general5

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے اسرائیل کی جانب سے غزہ کی معاشی ناکہ بندی کو “غلط اقدام” قرار دیتے ہوئے اسرائیل سے غزہ کا معاشی محاصرہ فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے ڈیڑھ ملین شہریوں کی معاشی ناکہ بندی ایک غلط فیصلہ ہے جسے کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔
اپنے ایک بیان میں بان کی مون نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کے لیے امدادی سامان لے کر آنے والے یورپی بحری بیڑے” آزادی” پرحملے کی تفصیلات اور اس کی وجوہات عالمی ادارے کو پیش کرے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل عالمی ادارے کو بتائے کہ اس نے امن مشن کے تحت آنے والے جہاز پر حملہ کیوں کیا اور بے گناہ افراد کو کیوں قتل کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ امدادی جہاز پر اسرائیلی حملے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے میں کچھ وقت درکار ہے تاہم اس کی تحقیقات ضرور ہوں گی۔ بان کی مون نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اسرائیلی حملے کے حوالے سے اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کریں۔
واضح رہے کہ مسٹر بان کی مون نے ماضی میں بھی اسرائیل سے معاشی ناکہ بندی فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا. تاہم اب تک صہیونی حکومت نے عالمی ادارے کی طرف اس مطالبے پر عمل درآمد نہیں کیا ۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan