اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس ۔ کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے واضح کیا کہ جلد ازجلد غزہ کا محاصرہ ختم ہو جائے گا۔انہوں نے عرب دنیا سے اجلاس منعقد کرنے اور غزہ محاصرے کے خاتمے کی قرارداد لانے کا مطالبہ کیا۔ یمن کے دارالحکومت صنعاء میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے حسنی مبارک سے رفح کراسنگ کھولنے کا مطالبہ بھی کیا۔ کانفرنس میں خالد مشعل نے عرب تنظیموں اور دنیا بھر کے ممالک سے فلسطین کی طرح ترکی سے اظہار یک جہتی کی اپیل بھی کی۔ انہوں نے عالم عرب سے صہیونی ریاست سے مکمل قطع تعلقی کا مطالبہ کیا کیونکہ قابض اسرائیل عالمی قوانین کی خلاف ورزی کے ساتھ تمام آسمانی مذاہب کی توہین کا بھی مرتکب ہوا ہے۔ خالد مشعل نے امدادی قافلے کے رضا کاروں کو پیغام دیا کہ انکا پیغام آج دنیا کے گوشے گوشے میں پھیل چکا ہے، ان کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد انتہائی مایوس کن ہے۔ اس قرارداد سے اسرائیل کو مزید جرائم کا حوصلہ ملے گا۔فلسطینی مصالحت کے لیے تاریخی وقت آ پہنچا ہے، ہم اس کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عرب منصوبہ بندی کے متعلق کویت کا موقف لائق تحسین ہے