Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

شہادت کی خبر مجھے قتل کرنے کی سازش کا حصہ تھی: شیخ رائد صلاح

palestine_foundation_pakistan_sheikh-raed-salah-the-leader-of-the-islamic-movement-in-palestine-occupied-in-1948-7

1948 ء کے مقبوضہ فلسطین کے علاقوں میں اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے صدر شیخ رائد صلاح نے گزشتہ روز اسرائیلی فوج کے ہاتھوں اپنی شہادت کی خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی خبریں درحقیقت مجھے قتل کرنے کی کوششوں کا ایک حصہ تھیں۔ گزشتہ روز فریڈم فلوٹیلا میں شرکت کی پاداش میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں اغوا شیخ صلاح کو مدت حراست میں توسیع کے لیے مجسٹریٹی عدالت میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صلاح نے ’’ 1948ء کے فلسطین‘‘ کو دیے گئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے فریڈم فلوٹیلا پر حملہ کر کے اپنی تاریخ کی بدترین غلطی کی ہے۔ اس سے قبل کسی اسرائیلی حکومت نے ایسی بھیانک غلطی نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے چالیس ممالک کے بیس افراد کو شہید، 50 سے زائد کو زخمی اور 700 کے لگ بھگ دیگر افراد کو یرغمال بنا کر انتہائی خطرناک جرم کا ارتکاب کیا ہے۔ انہوں نے فریڈم فلوٹیلا پر جارحیت کو ہائی جیکنگ قرار دیا اور کہا کہ اسرائیل نے اپنے اور 1948 ء کے مقبوضہ علاقوں کی شخصیات کے حق میں ایک بڑی غلطی کی ہے۔ اسرائیل نے ان شخصیات کو محض اپنی جھوٹی باتوں کو پھیلانے کے لیے استعمال کیا۔ اس سے اسرائیل کا مقصد علاقائی اور عالمی رائے کے سامنے اپنا دفاع کرنا تھا۔ صلاح نے کہا کہ انہوں نے ’’آزاد غزہ‘‘ تحریک کی دعوت پر فریڈم فلوٹیلا میں شرکت کی تھی۔ ان کا یہ فیصلہ اعلی اختیاراتی عہدیداروں کی کمیٹی کی کئی نشستوں کے بعد کیا گیا تھا، وہ تحریک ’’ آزاد غزہ‘‘ کے مہمانوں میں سے ایک مہمان تھے۔ عرب اور اسلامی دنیا میں یکساں مقبول شیخ صلاح کا کہنا تھا کہ ہم بخیریت ہیں اور اس اہم موقع پر اپنے ساتھ یک جہتی کا مظاہرہ کرنے والے تمام لوگوں کا تہ دل سے شکر گزار ہیں انہوں نے فلسطینیوں کے لیے کھڑے ہونے والے ترکی کا بالخصوص شکریہ ادا کیا۔ صلاح نے کہا کہ عدالت میں پیش ہونے والے ’’ 1948ء کے فلسطینی علاقوں کے وفد کا مورال بہت بلند ہے۔ انہوں نے کہا کہ صہیونی تنظیموں کی جانب سے کسی طرح کی گرفتاریاں، تفتیشی مراحل اور مظالم وفد کے مورال گرا نہیں سکتیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز غزہ کی جانب آنے والے یورپی بحری امدادی قافلے ’’ فریڈم فلوٹیلا‘‘ پر اسرائیلی بربریت کے بعد اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے شیخ صلاح کی شہادت کی خبر نشر کر دی تھی۔ جس کےبعد ہزاروں فلسطینی ان کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لیے ام فحم میں جمع ہو گئے تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan