Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

ھنیہ نے آج کے دن کو ’’ یوم آزادی‘‘ قرار دے دیا، کل دنیا بھر میں مظاہرے ہونگے

palestine_foundation_pakistan_ismael-haneyya-the-democratically-elected-palestinian-prime-minister22

فلسطینی آئینی حکومت کے وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ نے پیر کے دن کو فلسطینی قوم کے لیے ’’ یوم آزادی‘‘ قرار دے دیا، انہوں نے تمام عالمی اور مقامی جماعتوں سے قافلے کی مدد کی اپیل کی اور کہا کہ مسائل کا حل غزہ کے محاصریے کے خاتمے میں پوشیدہ ہے۔ ھنیہ نے پیر کے روز ایک حکومتی اجلاس کے بعد ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے محاصرے میں شامل تمام جماعتوں سے اسرائیلی ریاست کے ساتھ تعلقات قطع کرنے کی اپیل کی، انہوں نے مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں احتجاجی مظاہرے منظم کرنے کی اپیل بھی کی۔ فلسطنی وزیراعظم نے پیر کے روز کو ’’ آزادی کا دن‘‘ قرار دے دیا انہوں نے کہا کہ آج قافلے کےنام پر صہیوی فوجیوں کی جانب سے علی الصبح بحر متوسط میں بدترین جارحیت کی گئی ہے۔ ھنیہ نے کہا کہ مرنے والے شرکاء قافلہ افراد فلسطینی قوم کےشہداء کہلائیں گے۔ حکومت نے قافلے میں شامل تمام شرکاء کو عزت کی نشانی اور ’’ غزہ کا محاصرہ توڑنے کی علامت‘‘ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قافلے کی بے مثال جرت اور بہادری فلسطینی قوم کے دلوں میں ہمیشہ کے لیے زندہ رہے گی۔ انہوں نے فلسطین اور تمام بیرونی دنیا کے باضمیر افراد سے اسرائیلی کے بھیانک جرائم کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ قافلے کے کارکنوں کے ساتھ بھرپور یک جہتی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ ھنیہ نے فتح حکام سے اسرائیل کے ساتھ ہر قسم کے مذاکرات کا دروازہ بند کرنے کے مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آج کی اسرائیلی جارحیت کے بعد مذاکرات کا کوئی جواز باقی نہیں رہا۔ وزیر اعظم نے عرب لیگ اور او آئی سی سے فوری اجلاس طلب کر کے غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کی قرارداد لانے کی اپیل کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’’ غزہ کے محاصرے کے خاتمے کا وقت آ گیا ہے اب قراردادوں اور فیصلوں کا وقت نہیں رہا بلکہ پرانی قراردادوں پر عمل کر کے عملی طور پر غزہ کو اسرائیلی محاصرے کے شکنجے سے چھڑانے کا وقت آ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عرب اور اسلامی دینا کو محاصرہ ختم کرنے اور رفح پھاٹک کھلوانے کے لیے فوری اور جراتمندانہ اقدامات اٹھانا ہونگے۔ امت مسلمہ کی جانب سے ہماری حمایت کرنے والوں کی بھرپور مدد کرتے ہوئے قابض یہودیوں کو مزید تباہی پھیلانے سے روکنا از حد ضروری ہے۔ انہوں نے عرب لیگ سے کہا کے کانفرنسوں اور قراردادوں کا وقت ختم ہو گیا ہے اب عملی طور پر اسرائیلی کی جانب سے محاصرے اور گھروں کے انہدام کو روکنے کا وقت آ گیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan