Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

صہیونی جارحیت نے انسانی زندگی حلال کر دی: بشار الاسد

palestine_foundation_pakistan_bashar-assad-syrian-president6

شام کے صدر بشار الاسد نے یورپی امدادی قافلے پر اسرائیلی جارحیت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے اسرائیلی وحشیانہ کارروائیاں رکوانے اور غزہ کا محاصرہ ختم کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ صہیونی جارحیت سے انسانی زندگی ہر ایک پر جائز ہو گئی ہے ۔ عالمی قوانین و ضوابط کی کوئی حیثیت باقی نہیں رہی۔ شام کی نیوز ایجنسی ’’ سانا‘‘ کے مطابق پیر کے روز بشار الاسد نے امریکی سینیٹر باب کورکر کے استقبال کے دوران کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب لوگ امن وسلامتی کے لیے کوششیں کر رہے تھے اسرائیل نے غزہ کا حصار توڑنے والے ان شہریوں کو قتل کر دیا اس نے انسانی حیات کے خاتمے کو جائز قرار دے دیا اور تمام عالمی قوانین کی خلاف ورزی بھی درست کر دی ہے۔ اسد نے کہا کہ اس سب کے باوجود اسرائیل کو اقوام متحدہ کی غیر محدود اور غیر مشروط حمایت حاصل رہے گی اس بات سے کوئی سروکار نہیں کہ وہ ان جارحیتوں میں علاقے میں کس قسم کی مصائب و مشکلات کا سبب بنتا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan