Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

الاخوان کا اسرائیل کو منہ توڑ جواب دینے کا مطالبہ

palestine_foundation_pakistan_muslim-brotherhood-movement-egypt1 مصر کی تنظیم الاخوان المسلمون نے چار سالوں پر محیط غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لیے گامزن امدادی بیڑے پر اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت کی ہے۔ اسرائیلی بربریت میں قافلے پر سوار 20 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔ الاخوان نے پیر کے روز ذرائع ابلاغ کو دیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ صہیونی ناپاک فورسز کی جانب سے قافلے میں موجود شہریوں پر جارحیت سے اسرائیلی بربریت اور خونخوار مزاج کی تصدیق ہو گئی ہے۔ اس حملے سے یہ اندازہ بھی بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ کس طرح اسرائیلی امن و سلامتی کے گہوارے فلسطین پر مسلمانوں کے خلاف ظلم وجبر کا بازار گرم کیے ہوئے ہے۔ الاخوان نے کہا کہ قافلے میں شامل چالیس ممالک کے شرکاء پر حملے پر تمام دنیا اسرائیل پر غم وغصے کا اظہار کر رہی ہے۔ دنیا بھی تنظیموں کو چاہیے کہ وہ اسرائیلی جارحیتوں کو روکنے کے لیے اس پر دباؤ بڑھائیں۔ الاخوان نے عرب اور اسلامی دنیا بالخصوص مصر سے فوری جوابی کارروائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے مصر سے فی الفور رفح کراسنگ کھولنے اور قاھرہ سے اسرائیلی سفیر کو نکالنے کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس موقع پر تمام اسلامی ممالک کو اسرائیل سے ہر طرح کے تعلقات منقطع کر دینے چاہیں۔ الاخوان نے اس اندوہناک واقعے کی تمام تر ذمہ داری اقوام متحدہ پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے تساہل سے دنیا عالمی جنگ کی طرف بڑھ رہی ہے، الاخوان نے استفسار کیا، عالمی سزائیں کہاں ہیں؟ اقوام متحدہ کے چارٹر کا ساتویں باب کا کیا بنا؟ ایسی بربریت پر بھی اسے استعمال نہ کیا گیا تو اسے پھر کب استعمال کیا جائے گا؟ تنظیم نے اسلامی سربراہی کانفرنس، عالمی امدادی اور سماجی تنظیموں اور انسانی حقوق کی تمام تنظیموں سے اس کڑے وقت میں فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہونے اور اسرائیل کے خلاف اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔ اسی ضمن میں الاخوان کے ممتاز رہنما ڈاکٹر عصام العریان نے بحر ابیض میں اسرائیلی جارحیت کے دوران جوابی کارروائی کرنے کی استعداد نہ ہونے کے عرب ممالک کے موقف پر بھی شدید تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ ایسی بودی دلیلیں امریکا کی چھتری تلے صہیونی ریاست کی مدد کرنے کی کوشش کا مظہر ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan