Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

فریڈم فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کے خلاف پاکستان بھر میں احتجاجی مظاہرے

palestine_foundation_pakistan_protest-jamaat-e-islami-pakistan-gaza-freedom-flotilla

امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن کی اپیل پر فریڈم فلوٹیلا پر اسرئیلی حملے، جس کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق اور60 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں، کے خلاف جماعت اسلامی کے زیر اہتمام لاہور ، اسلام آباد ،راولپنڈی اور کراچی میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے جن سے جماعت اسلامی کی مقامی قیادت نے خطاب کیا اور واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیل کو عالمی دہشت گر قرار دیا اور دنیا بھر کے مسلم حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کی مذمت کریں اور اس پر سخت احتجاج کریں۔ لاہور میں جماعت اسلامی کے ہیڈ کوارٹر منصورہ کے باہر ملتان روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاکہ عالم اسلام اور دنیا بھر میں انسانیت سے ہمدردی رکھنے والی اقوام اسرائیلی دہشت گردی پر سراپا احتجاج ہیں۔ صہیونی ریاست دنیا کے لیے ناسور اور عالمی امن کے لیے خطرہ ہے۔ اسرائیل دھرتی پر موجود رہاتو دنیا میں امن نہیں آئے گا۔ ایوان صدر اور ایوان وزیر اعظم کی بے حسی پر احتجاج کرتاہوں۔پاکستانیوں کی بخیریت واپسی کے لیے حسین ہارون کو متحرک نہ کرنا افسوسنا ک ہے۔اسرائیلی دہشت گردی سے عالمی برادری اور بے حس مسلم حکمرانوں کی آنکھیں کھل جانی چاہییں۔ لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ اسرائیل نے غزہ کا محاصرہ کر کے پندرہ لاکھ انسانوں کی زندگی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ امدادی سامان لے جانے والے دہشت گرد نہیں تھے، انسانیت کا درد رکھنے والے پر امن لوگ تھے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی اسرائیلی دہشت گردی پر سراپا احتجاج ہے اور اہل غزہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے۔انھوں نے کہا کہ طلعت حسین پاکستانی صحافت کے سرخیل ہیں، حکومت ان کی بخیریت واپسی کے لیے اقدامات کرے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ امریکہ انسانی حقوق کا علمبردار بنا ہواہے اور دہشت گردی کے خاتمے کے نام پر افغانستان اور عراق پر قابض ہے لیکن اسرائیلی دہشت گردی پر خاموش ہے بلکہ اسرائیل کی سرپرستی کررہاہے۔ انھوں نے کہا کہ دنیا یہ ماننے کے لیے تیار نہیںکہ اسرائیل تنہا بدمعاشی کررہاہے، امریکہ اس کا سرپرست اور پشتیبان ہے۔ جماعت اسلامی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہا کہ ہم اسرائیلی دہشت گردی اور مسلم حکمرانوں کی بے حسی کے سراپا احتجاج ہیں۔ مسلم حکمران مٹی کے مادھو اور سامراج کے ایجنٹ ہیں۔مٹھی بھر یہودیوں نے پوری دنیا اور انسانی برادری کو اپنی دہشت گردی سے چیلنج کیاہے۔ انھوں نے کہا کہ سید طلعت حسین پاکستانی صحافت کا وقار ہیں۔ ان کی جرات کو سلام پیش کرتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ انسانی حقوق کا شورمچانے والی نام نہاد این جی اوز اپنی خاموشی سے بے نقاب ہو گئی ہیں۔ انصاف پسند عوام انسانیت کو بچانے کے لیے اکٹھے ہو جائیں۔ جماعت اسلامی کے ڈائریکٹر امور خارجہ عبدالغفار عزیز نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 15لاکھ اہل غزہ زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں۔ ان سے جینے کا حق چھین لیا گیاہے۔ مسلم حکومتیں ان کا ساتھ دینے کے بجائے اسرائیل اور اس کے سرپرست امریکہ کی حلیف بنی ہوئی ہیں۔انھوں نے کہا کہ امریکہ کے پالتو اسرائیل نے جو اقدام کیا، اگر کسی مسلم ملک نے کیا ہوتا تو اس کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جاتی۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیل کا خاتمہ اور قبلہ اول کی آزادی قریب ہے۔ جماعت اسلامی اسلا م آباد کے زیراہتمام میلوڈی میں احتجاجی مظاہرہ ہوا ۔ جماعت اسلامی اسلام آباد کے امیر سید محمد بلال اور میاں محمد اسلم نے مظاہرین سے خطاب کیا۔ جماعت اسلامی راولپنڈی کے زیراہتمام پریس کلب کے باہر ہونے والے مظاہرے سے امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی راجہ عبدالوحید ، امیر جماعت اسلامی شہر ہارون الرشید ، سجاد قمر اور عزیر حامد نے خطاب کیا۔ مقررین نے اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی ۔ جماعت اسلامی کراچی کے زیراہتمام پریس کلب کے باہر ہونے والے احتجاجی مظاہرے سے جماعت اسلامی کے نائب امیر پروفیسر غفور احمد ، محمد حسین محنتی امیر جماعت اسلامی کراچی اور سیکرٹری جنرل کراچی حافظ نعیم الرحمن نے خطاب کیا

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan