لبنان کے سابق وزیر نے کہا کہ حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کے خطاب سے صیہونی حکومت کی فوجی مشقیں بے اثر ہوگئي ہیں۔ سید حسن نصراللہ نے جنوبی لبنان میں صیہونی حکومت کی شرمناک شکست کی دسویں سالگرہ کے موقع پرخطاب کیا تھا۔ لبنان کے اس سابق وزیر نے کہا کہ صیہونی رائے عامہ اپنے حکام سے زیادہ سیدحسن نصراللہ کے بیانات پراعتماد کرتی ہے ۔ لبنانی وزیر نے کہا کہ منگل کو سید حسن نصراللہ کاخطاب ڈیٹرینٹ فورس کا کام کرتاہے جسمیں صیہونی حکومت کی ممکنہ جارحیت کی صورت میں کامیابی کا یقین اور سچائي پائي جاتی ہے ۔ سید حسن نصراللہ نے کہا تھا کہ اگر صیہونی حکومت ہم پرحملہ کرتی ہےتو ہم اس پردوبارہ کامیاب ہونگے اور علاقے کا چہرہ بدل کررکھ دیں گے ۔حزب اللہ کے سربراہ نے کہا کہ لبنان پرصیہونی حکومت کے حملے کی صورت میں صیہونی حکومت کی طرف آنے والے تمام فوجی اور سول بحری جہاز، اس کے شہر اور ایرپورٹ اور بندرگاہیں حزب اللہ کے نشانےپرہونگي۔