Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

بحری امدادی قافلہ روکنے کے لیے اسرائیلی میزائل بردار جہاز روانہ

palestine_foundation_pakistan_israeli-warships

’’غزہ محاصرہ کو توڑنے کی یورپی مہم‘‘ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے اسرائیل کی جانب سے غزہ کی جانب رواں بحری امدادی قافلے کو روکنے کے لیے میزائل بردار بحری جہاز روانہ کرنے کی خبر پر صہیونی حکومت سے وضاحت طلب کی جائے۔
مہم نے خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے کسی بھی قسم کے اوچھی حرکت اور چالیس ملکوں کے نمائندوں پر مشتمل انسانی ہمدردی کی بنا پر غزہ کی طرف گامزن قافلے کے راستے میں رکاوٹ تمام عالمی اور انسانی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہو گی۔ بالخصوص اس صورت میں جب عالمی قوتیں واضح طور پر غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کی قرار دادیں منظور کر چکی ہیں۔
یورپی مہم کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل بڑے عرصے سے غزہ کی پٹی سے اپنا رابطہ ختم ہونے کا دعوی کر رہا ہے۔ لیکن اس کی جانب سے امدادی قافلے کو روکنے کی دھمکیوں سے عالمی برادری پر واضح ہو گیا ہے کہ غزہ اب تک اس کے قبضے میں ہے۔ غزہ کے بحری اور بری راستوں پر اب بھی اسرائیل کا حکم چل رہا ہے۔
مہم نے کہا کہ امدادی قافلے کو روکنے کی کوشش کو بحری قزاقی تصور کیا جائے گا اور مختلف عالمی قوانین کی رو سے ایسی حرکت جنگی جرائم میں بھی شمار ہوتی ہے۔ جیسا کہ 1945 ء کی اقوام متحدہ کی قرار داد بھی اس پر واضح دلیل ہے۔
غزہ کے محاصرے کے خاتمے کے لیے قائم یورپی مہم نے زور دے کر کہا کہ قافلے کی راہ میں صہیونی مداخلت پر عالمی برادری کی خاموشی انسانی حقوق کے تحفظ سے عاری بڑی قوتوں کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکا ہے۔
مہم نے واضح کیا کہ قافلے پر کسی بھی قسم کی جارحیت انسانی حقوق کے چوتھے جنیوا معاہدے اور عالمی سمندری قوانین کی بھی صریح خلاف ورزی ہے۔ بالخصوص اس صورت میں جب یہ قافلہ انسانی امداد کے لیے غزہ جا رہا ہے اس کی راہ میں کسی بھی قسم کی مداخلت کی ہولناکی مزید شدید ہو جاتی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan