Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

جہادی کارروائیوں کے خوف سے اسرائیل کا ہائی الرٹ

palestine_foundation_pakistan_israeli-soldier48

مبینہ طور پر فدائی حملوں کے لیے تیار فلسطینی مرد و عورت کی موجودگی کی خبر نے اسرائیلی ایوانوں میں خوف کی لہڑ دوڑا دی، صہیونی فوج نے تل ابیب میں ہائی الرٹ کا اعلان کر دیا۔ صہیونی سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا ایک عورت اور مرد کو عربی حلیے میں دیکھا ہے۔ یہ دونوں تل ابیب کی معروف تجارتی شاہراہ ڈسینکوف پر نظر آئے ہیں۔ جن کا ارادہ فدائی حملہ کرنے کا ہے، صہیونی ذرائع کے مطابق پولیس نے ان دونوں کی تلاش کی مہم شروع کر دی ہے۔ ذرائع نے کہا ہے کہ اسرائیلی پولیس کے بڑی تعداد علاقے میں پھیل چکی ہے، دونوں مشتبہ فدائی حملہ کار مرد وعورت کو تلاش کرنے کے لیے پورے علاقے میں فوجی چیک پوائنٹس قائم کر دی گئی ہیں، اہل علاقہ سے اپیل کی جا رہی ہے ان کو دیکھتے ہی پولیس کو اطلاع دی جائے ۔ یاد رہے کہ تل ابیب میں اتوار کے روز سے شروع ہونے والی اسرائیلی فوج کی جنگی مشقیں عروج پر پہنچ گئی ہیں، ان مشقوں کا نام نہاد مقصد اسرائیلی فوج پر کسی بھی طرح کے راکٹ فائر کیے جانے کی کارروائی سے نمٹنے کی تیاریوں کو جانچنا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan