Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

فلسطینی قیدیوں پر سختی کے لئے “شالیت قانون” کی منظوری

palestine_foundation_pakistan_israeli-knesset

اسرائیلی پارلیمنٹ نے “شالیت قانون” کی منظوری اکثریتی ووٹ سے دیدی ہے۔ اس قانون کا مقصد فلسطینی اسیران کے خلاف پابندیوں اور سزاوں میں اضافہ کرنا ہے۔ شالیت قانون کے حق میں 52 جبکہ مخالفت میں 10 ارکان پارلیمان نے ووٹ دیا۔ یاد رہے کہ بدھ کے روز منظور کیا جانے والا قانون حماس کی قید میں اسرائیلی فوجی گیلاد شالیت سے موسوم کیا گیا ہے۔ اسے حماس نے تین برس قبل غزہ کی سرحد پر ایک صہیونی چوکی پر حملہ کر کے جنگی قیدی بنا لیا تھا۔ اسرائیلی قوانین کی وزارتی کمیٹی نے اپنے گذشتہ ہفتے ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا تھا کہ غزہ میں قید اسرائیلی فوجی گیلاد شالیت کی رہائی میں تاخیر کی پاداش میں اسیر فلسطینیوں کے خلاف اقدامات سخت کرنے پر زور دیا تھا۔ اس قانون میں تجویز پیش کی گئی ہے اسرائیلی جیلوں میں قید آٹھ ہزار فلسطینی اسیروں کی ملاقاتوں پر پابندی عائد کر دی جائے۔ نیز انہیں جیل میں تعلیم اور مطالعہ قرآن کی سہولت سے بھی محروم کر دیا جائے۔ قیدیوں کی بیرکوں میں سے ٹی وی سیٹ ہٹا لئے جائیں۔ اسی طرح قید تنہائی کی سزا کی صورت میں اس کی مدت کا تعین ختم کر دیا جائے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan