Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

الشفاء ہسپتال میں ایک اور اجتماعی قبر سے49 لاشیں برآمد

غزہ   (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) فلسطین کے سرکاری میڈیا آفس نے اعلان کیا  ہےکہ طبی ٹیمیں الشفاء ہسپتال کے اندر تیسری اجتماعی قبر تلاش کرنے میں کامیاب ہوگئیں جہاں سے اب تک 49 شہداء کو نکالا جاچکا ہے، اور جنازہ نکالنے کا عمل اب بھی جاری ہے۔

دفتر نے ایک بیان میں تصدیق کی کہ الشفاء میڈیکل کمپلیکس کے اندر سے ایک تیسری اجتماعی قبر ملی ہے، جس میں اعلان کیا گیا ہے کہ اب تک تیسرے قبرستان سے 49 لاشیں برآمد ہوئی ہیں، سرکاری عملہ اب تک مزید لاشیں نکال رہا ہے اور مزید لاشیں نکالنے کا عمل جاری ہے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ یہ نسل کشی کی جنگ اور الشفا میڈیکل کمپلیکس کے اندر “اسرائیلی” قابض فوج کی طرف سے کیے گئے تاریخی جرم کے فریم ورک کا حصہ ہے جہاں تقریبا چار سو شہریوں جن میں بچے،خواتین، طبی عملہ ، نرسنگ عملہ، ڈاکٹرز، امدادی کارکن ، زخمی اور بیمار شامل ہیں کو شہیدکیا گیا۔ سیکڑوں فلسطینی تا حال لا پتا ہیں۔
اس سے ہسپتالوں کے اندر سے ملنے والی اجتماعی قبروں کی تعداد 7 تک پہنچ گئی  ہے۔ کمال عدوان ہسپتال میں ایک الشفا میڈیکل کمپلیکس میں تین اور ناصر میڈیکل کمپلیکس میں تین قبریں ہیں، جن سے (520) شہداء برآمد ہوئے ہیں۔
انہوں نے ہسپتالوں کے اندر اور باہر ہمارے فلسطینی عوام کے خلاف قابض فوج کی طرف سے نسل کشی اور مسلسل قتل عام کے جرائم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس گھناؤنے جرم کی مذمت کریں۔

انہوں نے امریکی انتظامیہ، عالمی برادری اور “اسرائیلی” قابض فوج کو ان اجتماعی قبروں اور انسانیت کے خلاف اس صریح جارحیت کا مکمل طور پر ذمہ دار ٹھہرایا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan