Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

یواین سیکرٹری جنرل کا غزہ کی گذرگاہیں فوری کھولنے کا مطالبہ

نیو یارک (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسرائیلی قابض حکام سے رفح اور کارم ابو سالم کراسنگ کو “فوری طور پر” کھولنے اور غزہ کی پٹی میں جاری کشیدگی کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

گوتریس نے پریس بیانات میں کہا کہ “رفح اور کارم سالم  کراسنگ کو ایک ہی وقت میں بند کرنا پہلے سے ہی مایوس کن انسانی صورتحال کے لیے خاص طور پر نقصان دہ ہے۔”

انہوں نے دونوں کراسنگ کو فوری طور پر دوبارہ کھولنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے متنبہ کیا کہ شہریوں سے بھرے رفح پر “بڑے پیمانے پر حملہ” تباہ کن ثابت ہوگا اور اس سے ایک نیا انسانی المیہ جنم لے گا۔
منگل کی صبح قابض افواج نے رفح بارڈر کراسنگ پر دھاوا بول دیا اور رفح شہر میں اپنی زمینی دراندازی کے ایک حصے کے طور پر پٹی میں امداد کی فراہمی روک دی،۔
رفح کراسنگ پر قبضے کے بعد وہ زمینی گزرگاہ جہاں سے امداد داخل ہوتی ہے اور زخمیوں اور بیماروں کو غزہ کی پٹی سے باہر علاج کے لیے بھیجا جاتا کو بند کردیا گیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan