یروشلم (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) عالمی عدالت انصاف کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو، آرمی چیف ہرزی حلیوی اور وزیر دفاع یواف گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان ہے۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق، اسرائیلی حکومت کو اعلیٰ قانونی عہدیداروں کی طرف سے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے اشارے مل گئے ہیں۔
عالمی عدالتِ انصاف میں غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت کی تحقیقات جاری ہیں۔
عالمی عدالت انصاف کے وکلا اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو، اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ اور اسرائیلی آرمی چیف ہرزی حلیوی کے وارنٹ گرفتاری رواں ہفتے جاری کرنے پر غور کر رہے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ وارنٹ گرفتاری کی اطلاعات پر وزیراعظم نیتن یاہو خوفزدہ اور غیرمعمولی دباؤ کا شکار ہیں۔