غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اسرائیلی قابض فوج نے ایک مختصر بیان کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی کی لڑائیوں میں 11 فوجیوں کے زخمی ہونے کا اعلان کیا، ان لڑائیوں کی نوعیت کے بارے میں معلومات شامل نہیں۔
اس اعلان کے ساتھ گذشتہ اکتوبرکی 7 تاریخ کو جنگ کے آغازکے بعد سے قابض فوج کے تسلیم شدہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 3,305 ہوگئی، جن میں 1,584 شامل ہیں جواسی ماہ کی 27 تاریخ کو زمینی جارحیت کے دوران زخمی ہوئے تھے۔
اسرائیلی قابض فوج کا کہنا ہے کہ جنگ کے آغازسے اب تک 531 اہلکار اور فوجی شدید زخمی ہوئے ہیں۔ 247 فوجی اب بھی غزہ کی لڑائی میں اپنے زخموں کا علاج کر رہے ہیں جن میں سے 24 کی حالت تشویشناک ہے۔
انہوں نےاعلان کیا کہ زمینی جارحیت کے آغاز سے اب تک آپریشنل واقعات اور فرینڈلی فائر میں 630 فوجی زخمی ہوچکے ہیں جبکہ ان کے دعوے کے مطابق 41 مارے گئے ہیں۔