انقرہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی قیادت میں جماعت کا اعلیٰ اختیاراتی وفد انقرہ پہنچا ہے۔
حماس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ جمعے کے روز جماعت کے ایک سرکردہ وفد کی قیادت کرتے ہوئے ترکیہ پہنچے۔
حماس کا وفد ترک جمہوریہ کے صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات کرے گا جس میں اسرائیلی جارحیت، غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کے خلاف جاری نسل کشی کی جنگ اور مسئلہ فلسطین میں پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
7 اکتوبر سے اسرائیلی قابض فوج نے امریکی اور یورپی حمایت سے غزہ کی پٹی کے خلاف اپنی جارحیت جاری رکھی ہوئی ہے۔ دشمن ریاست طیاروں ، میزائلوں، توپ خانے اور ٹینکوں کے ذریعے ہسپتالوں، عمارتوں، ٹاورز اور فلسطینی شہریوں کے گھروں پر بمباری کرتی ہے۔
اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق غزہ پر قابض فوج کی مسلسل جارحیت کے نتیجے میں 34,012 فلسطینی شہید اور 76,833 افراد زخمی ہوچکے، اس کے علاوہ غزہ کی پٹی کی آبادی سے تقریباً 1.7 ملین افراد بے گھر ہے۔