غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے اسرائیل کے خلاف کی جانے والی فوجی کارروائی ایک فطری حق ہے اور دمشق میں ایرانی قونصل خانے کو نشانہ بنانے اور وہاں پاسداران انقلاب کے متعدد رہنماؤں کو قتل کرنے کے جرم کا فطری رد عمل ہے۔
ایک بیان میں حماس نے خطے کی ریاستوں اور عوام کے “صیہونی حملوں” کے خلاف اپنے دفاع کے فطری حق پر زور دیا۔
انہوں نےکہا کہ ہماری عرب اور اسلامی اقوام، دنیا کے آزاد لوگوں اور خطے کی مزاحمتی قوتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ طوفان اقصیٰ ہمارے فلسطینی عوام کی آزادی، حریت حق خودارادیت اورالقدس کو فلسطینی ریاست بنانے کےلیے فلسطینی قوم کا ساتھ دیں۔
خیال رہے کہ ہفتے کی شام ایرانی پاسداران انقلاب اسلامی کی قیادت نے سینکڑوں ڈرون اور میزائل داغ کراسرائیلی قابض ریاست کے خلاف فوجی آپریشن کے نفاذ کا اعلان کیا۔