طوباس (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) کل جمعہ کو اسلامی تحریک مزحمت حماس نے غرب اردن کے شہر طوباس میں اسرائیلی دہشت گردی میں شہید ہونے والے القسام کمانڈر محمد عمر دراغمہ کی شہادت پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور اس واقعے کو اسرائیلی بربریت کی تازہ ترین کارروائی قرار دیا۔
حماس نے کہا کہ القسام رکن سابق اسیر شہید اور رہنما عمر دارغمہ کے بیٹے ہیں، جو طوفان الاقصیٰ کے دوران قابض دشمن کی جیلوں میں جام شہادت نوش کرگئے تھے۔
حماس نے شہید مجاہد محمد عصام شحماوی کی شہادت پر بھی افسوس کا اظہار کیا جو شمالی مقبوضہ مغربی کنارے میں طوباس اور الفارع کے علاقوں میں بہادری کے ساتھ دشمن فوج سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے تھے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں بہادرانہ مزاحمت جاری رہے گی، بڑھے گی اور موجودگی اور اثر و رسوخ میں اضافہ ہوگا اور مغربی کنارے غزہ اور فلسطین کے تمام حصوں میں ہمارے شہداء کا خون اس کا ایندھن بنے گا۔
حماس نے تمام مجاہدین اور فلسطینی عوام اپیل کی ہے کہ وہ قابض فوج اور آبادکار گروہوں کے اہداف پر حملے جاری رکھیں ان کی جارحیت اور جرائم کا مقابلہ کریں اور ان پر تمام دستیاب ذرائع سے حملہ کریں۔