Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

ھنیہ کے خاندان کے افراد کی شہادت جنگ آزادی کا سنگ میل ہے:مشعل

دوحہ   (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] بیرون ملک حماس تحریک کے رہ نما خالد مشعل نےکہا ہےکہ صہیونی قابض دشمن کی طرف سے جماعت کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے بیٹوں اور پوتوں کا قتل جاری جنگ میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ یہ واقعہ اس جنگ کے انجام کو مزید تیز اور غاصب صہیونی دشمن کے خلاف عالمی غیض وغضب میں اضافہ کرے گا۔

مشعل نے ھنیہ کے بیٹوں اور پوتوں کی شہادت کےحوالے سے منعقدہ تعزیتی پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کی پہلی جنگ 2008-2009 میں، شیخ نزار ریان شہید ہوئے۔ ان کے بعد وزیر الشیخ سعید صیام نے جام شہادت نوش کیا تو میں نے کہا کہ “جنگ۔ ختم ہو چکی۔ یہ دشمن کے دیوالیہ ہونے کی علامت تھی اور وہ باہر نکلنے کا راستہ تلاش کر رہا تھا”۔

انہوں نے مزید کہاکہ میں سمجھتا ہوں کہ اگرچہ اس معرکے میں عظیم شہداء بشمول قائدین، فرزندان اور معزز خاندان شامل ہیں لیکن ہمارے قائد ابو العبد [اسماعیل ھنیہ] کے بیٹوں اور پوتوں کی شہادت اس جنگ میں ایک سنگ میل ہے اور جلد ہی اس جنگ کا خاتمہ ہوجائے گا اور یہ واقعہ غاصب دشمن کے خلاف عالمی  رد عمل کو مزید تیز کردے گا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان کے بیٹوں اورپوتوں کی شہادت اس جنگ میں ایک اہم موڑ اور اعزاز کا نشان ہونے کے علاوہ ہنیہ کے خاندان کے بہت سے افراد کے عروج کی علامت ہے۔

اس جنگ میں اسماعیل ھنیہ اپنے خاندان کے بہت سے افراد کو شہید ہونے کا اعزاز رکھتے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دشمن ہمارے لوگوں کی قوت ارادی اور مزاحمت کی قوت کو توڑنے کے قابل نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ خان یونس کے پاس گئے اور اس کی خاک میں ناک رگڑی، اب نصیرات میں پھنسے ہیں۔ یہ دشمن غزہ کی مٹی میں غرق ہو جائے گا۔

اس موقعے پر اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ’تاریخ لکھے گی کہ طوفان اقصیٰ‘ قوم کی عصری تاریخ کا سب سے بڑا معرکہ ہے۔ قوم نے جدید استعمار سے آزادی کے لیے عظیم معرکہ لڑا ہے اور سرزمین فلسطین پر شہداء کے ستارے دکھائی دے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ بدھ کے روز اسرائیلی فوج نے غزہ کے الشاطی پناہ گزین کیمپ میں ایک گاڑی پر فضائی حملے میں اسماعیل ھنیہ کے تین جوان بیٹوں اورچار پوتوں کو شہید کردیا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan