یروت (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) لبنان میں اسرائیلی فوج کے الگ الگ حملوں کے نتیجے میں حزب اللہ کے رہنما سمیت تین لبنانی شہید ہو گئے۔
لبنان کے ایک سکیورٹی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے آج صبح سویرے لبنان کے جنوب میں واقع قصبے سلطانیہ میں ایک مکان پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے۔ذرائع نے وضاحت کی ہے کہ اس حملے میں حزب اللہ کے رہ نما عباس جعفر سمیت تین افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں اور زخمیوں کوہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ذرائع نے ملبے تلے جانی نقصان کے خدشے کے پیش نظر تباہ شدہ مکان کا ملبہ ہٹانے کے لیے طریقہ کار استعمال کیا گیا اور لاپتہ افراد کی تلاش کی کوششیں جاری ہیں۔اتوار کے روز حزب اللہ نے جنوبی سرحد پر لڑائیوں میں اپنے ایک رکن کی شہادت کا اعلان کیا، جس سے 8 اکتوبر 2023 سے اس کے شہداء کی تعداد 270 ہو گئی۔